ہفتہ 9 اپریل 2022 - 10:12
شہید صدر اور شہیدہ آمنہ بنت الہدی کی برسی کی مناسبت سے "شرح صدر" مجلہ کی خصوصی اشاعت +ڈاؤنلوڈ

حوزہ/ عالم اسلام کے عظیم فقیہ، فلسفی، متکلم اور مجاہد حضرت آیت اللہ العظمیٰ الامام الشہید السید محمد باقر الصدرؒ اور ان کی عالمہ اور مجاہدہ ہمشیرہ شہیدہ آمنہ بنت الہدیٰ الصدرؒ کی 41 ویں برسی  کے موقع پر شرح صدر مجلہ شائع ہوگیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالم اسلام کے عظیم فقیہ، فلسفی، متکلم اور مجاہد حضرت آیت اللہ العظمیٰ الامام الشہید السید محمد باقر الصدرؒ اور ان کی عالمہ اور مجاہدہ ہمشیرہ شہیدہ آمنہ بنت الہدیٰ الصدرؒ کی 41 ویں برسی کے موقع پر شرح صدر مجلہ شائع ہوگیا۔اس مجلہ میں مختلف علما،اہل قلم اور دانشوروں نے شہید صدر اور شہیدہ بنت الہدیم کی زندگی کے مختلف پہلووں پرانٹرویوز، مقالات،مضامین،کالم،تبصرہ کتب پیش کئے ہیں۔

اس شمارے میں آپ پڑھیں گے:
شرح صدر1۔
1۔ شہید صدرؒ کی علمی ،فکری، اجتماعی اور سیاسی شخصیت، مدیر اعلیٰ کے قلم سے

2۔ شہید صدرؒ ، علماء اور دانشوروں کی نظر میں

3۔شہید سید محمد باقرالصدرؒکی زندگی پر ایک طائرانہ نظر
(رحیم ابوالحسینیب ترجمہ:اکبر علی ترابی)

4۔ شہید صدرؒ ، شاگردوں کی نگاہ میں
(آیت اللہ سید نورالدین اشکوری کاانٹرویو)

5۔ شہید صدرؒ کی شخصیت،افکار اور خدمات
(شہیدؒ کے فاضل شاگرد حجۃ الاسلام شیخ محمد حسن جعفری)

6۔ مغربی اقدار اور سید محمد باقر الصدر شہیدؒ
(زاہد حسین زاہدی)

7۔سیدمحمد باقر الصدر ؒ ،اسلامی اقتصاد کا روشن ستارہ
(علی حسن شگری)

8۔ شہید باقر الصدرؒ، عصر حاضر کی جامع علمی وفکری شخصیت (سکندر علی بہشتی)

9۔شہیدؒ کی کتاب المدرسۃ القرآنیہ کا تعارف

10۔ السنن التاریخیہ پر ایک نظر سجاد علی ساجدی

11۔ اسلام اور جدیدیت ،شہید صدرؒ کی نگاہ میں
(اشرف حسین آخونزادہ نجفی)

12۔شہید صدر ؒکے کلامی نظریات کامختصر جائزہ
(محمد حسین چمن آبادی)

13۔ شہید محمد باقر الصدرؒ کی فکری اور سیاسی فعالیتیں
(سید فرحان حیدر زیدی نجفی)

14۔ سیدمحمد باقر الصدرؒ کی بابرکت زندگی اور خدمات
(بتول حسین نگری)

15۔ سید محمد باقر الصدرؒ کی شہادت
(ڈاکٹر راشد نقوی)

شرح صدر۔2
16۔ شہیدہ بنت الہدیؒ کی زندگی پر ایک نظر
(گل چہرہ جوادی)

17۔شہیدہ بنت الہدیؒ، فقہاء، علمااوراحباب کی نظر میں
(ایمن زہرا شگری)

18۔ شہیدہ بنت الہدیؒ کی شخصیت

19۔" فریبا انیسی" سے کچھ سوالات

20۔جامعۃ الزہرا کراچی کی مدیرہ خانم طاہرہ فاضلی سے گفتگو

21۔شہیدہ بنت الہدیؒ اور شہیدصدرؒکے بعض مماثل اوصاف (صدیقہ بتول)

22۔ بنت الہدیٰ،زینبیؑ کردار کی حامل نمونہ خاتون

23۔ شہیدہ بنت الہدیٰؒ کی نظر میں عورت کی اسلامی شخصیت، (سیدمشتاق الحلو - ترجمہ و تلخیص:مریم حسن)

مجلہ کی پی ڈی ایف فائل حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .