۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
شہید مرتضیٰ مطہری

حوزہ/ شہید مرتضیٰ مطہری کی برسی اور یوم معلم کی مناسبت سے خصوصی اشاعت انما پبلشر کی جانب سے پی ڈی ایف فائل کی صورت میں نشر کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی شہید مرتضیٰ مطہری کی برسی اور یوم معلم کی مناسبت سے خصوصی اشاعت انما پبلشر کی جانب سے پی ڈی ایف فائل کی صورت میں نشر کیا گیا ہے۔

شہید مطہری معلّم، مصلح و مفکرِزمان

علمی ،فکری اور دینی شخصیات سے منسوب ایام ان کی شخصیت،افکاراور اور خدمات سے آگاہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ متاسفانہ ان مناسبات کی اصل روح اور مقصد پر توجہ دئیے بغیر صرف رسمی طور پر یہ ایام گزر جاتے ہیں۔

عصر حاضر کے جن مفکرین نے انسانیت اور اسلامی معاشرے کے لیے درپیش مشکلات ومساٗئل کاحل پیش کیا ۔ ان کے بارے میں خصوصی اہتمام کے ساتھ افکار وخدمات سے آگاہی مختلف مشکلات کے حل میں کارآمد ومفید ہے۔

شہید مطہری عصر حاضر کی ان بے مثال شخصیات میں سے ہیں۔جنہوں نے اسلامی فکر،ابلاغ اور اشاعت دین کے حوالے سے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں جو آج کی نئی نسل،جوانوں اور معاشرے کے لئے انتہائی سود مند ہیں۔

شہید مطہری کی شخصیت وافکار کے مختلف پہلووں کے بارے میں تحقیق وجستجو مختلف فکری، معاشرتی،اجتماعی،سیاسی اور دیگر اسلامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ضروری ہے۔ تاکہ اسلام کے حوالے سے آج کے شبہات اور اشکالات کامنطقی اور صحیح جواب مل سکے
آپ نےفکری ،عقیدتی،تاریخی،اجتماعی،

اقتصادی اور سیاسی پہلووں کا قرآن وسنت اور فقہ کی روشنی میں جائزہ لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امام خمینی نے آپ کے تمام آثار کو مفید اور رہبر انقلاب نے آپ کے افکار کو انقلاب اسلامی کی بنیاد اور فہم اسلام کا ایک مکمل نصاب قرار دیا ہے۔

آپ کے افکار پر علمی وتحقیقی انداز میں کام کی اشد ضرورت ہے ۔جو کہ اہل علم وتحقیق کا کام ہے۔ ہم نے ان کی برسی کے موقع پر مضامین ومقالات کے لئے اہل قلم سے گزارش کی تھی۔ اور مختصر وقت میں کافی مقالات جمع ہوئے جو کہ افکار مطہری سے دلچسپی رکھنے والے اہل علم وفکر کی خدمت میں پیش کئے جار ہے ہیں۔

امید ہے یہ مجموعہ مقالات عظیم مقام کے مالک اس شہید کی زندگی،شخصیت،خصوصیات،افکار اور آثار کی شناخت میں ابتدائی قدم اور مزید اس سلسلے میں مطالعہ اور تحقیق وجستجو کی جانب ایک رہنمائی ہوگی ۔

مجموعہ مقالات میں شہید کی زندگی ،علمی خدمات،ذاتی اوصاف ،علمی جدوجہد کے مختلف پہلووں پر قلم اٹھائے گئے ہیں۔ہم ان تمام اہل قلم کے شکر گزار ہیں۔

ساتھ ہی یہ مضامین حوزہ نیوز، وفاق تائمز، این ایچ نیوز اور اردو لائبریری میں شہید کی برسی کی مناسبت سے سلسلہ وار شائع ہو چکے ہیں۔ ہم ان تمام سائٹس کے مسئولین کے بھی مشکور وممنون ہیں جنہوں نے اس عظیم شہید ومفکر زمان کے افکار کی اشاعت میں بھر پور تعاون کیا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین مبین اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عطاکرئے۔ اور شہید مطہری کے درجات کوبلند اور جنت الفردوس میں ائمہ طاہرین کے ساتھ محشور فرما۔

پی ڈی ایف فائل حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • شمس الدین کامل PK 11:39 - 2022/06/25
    0 0
    آپ کا صفحہ باقاعدگی سے پڑھتا ہوں اللہ آپ حضرات کو مذید بہتر کرنے کی توفٰق عطا کریں
  • شمس الدین کامل PK 11:39 - 2022/06/25
    0 0
    آپ کا صفحہ باقاعدگی سے پڑھتا ہوں اللہ آپ حضرات کو مذید بہتر کرنے کی توفٰق عطا کریں
  • شمس الدین کامل PK 11:39 - 2022/06/25
    0 0
    آپ کا صفحہ باقاعدگی سے پڑھتا ہوں اللہ آپ حضرات کو مذید بہتر کرنے کی توفٰق عطا کریں