۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آغا سید حسن

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے عید الاضحی کے موقع پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ قربانی خدا کی بندگی اور انسانی اقدار کا روشن ترین پہلو ہے نظام قدرت بھی بنیادی طور پر جذبہ قربانی سے ہی قائم و دائم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر آغا سید حسن نے عید الاضحی کے موقعہ پر فرزندان توحید کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیائے بشریت کی امن و سلامتی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے دعا گو ہوں عید قربان سیدنا حضرت ابراہیم ؑ کے جذبہ ایثار و قربانی ،ان کے فرزند سعادت مند سیدنا حضرت اسماعیل ؑ کے جذبہ صبر و رضا اور ان کی مادر گرامی حضرت حاجرہؑ کے خدا پرستانہ کردار و عمل کی یاد تازہ کرتے ہوئے تقرب الٰہی کے لئے عظیم قربانیوں کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرتی ہے اللہ تعالیٰ نے پدر و پسر اور مادر کے اس جذبہ عشق و عرفان الٰہی سے راضی ہو کر اسے مراسم حج کی صورت میں رہتی دنیا تک زندہ و جاوید رکھا حج اللہ تعالیٰ کی طرف باز گشت اور کفر و شرک سے اظہار برائت کا علامتی مظاہرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا سب سے بڑا دینی و سیاسی اجتماع ہونے کے ساتھ ساتھ جسد واحدہ کی ایک عملی علامت بھی ہے جذبہ قربانی خدا کی بندگی اور انسانی اقدار کا روشن ترین پہلو ہے نظام قدرت بھی بنیادی طور پر جذبہ قربانی سے ہی قائم و دائم ہے اسلامی سال کا آغاز بھی قربانی اور اختتام بھی قربانی ہے ہمیں اللہ تعالیٰ کے دین کے تحفظ و بقا کے لئے ہمہ وقت قربانیوں کے لئے آمادہ رہنا چاہے یہی عید الاضحیٰ کا پیغام ہے موجودہ وبائی صورتحال میں اگلے محاذوں پر لڑائی لڑنے والے ڈاکٹر صاحبان طبی عملے اور دیگر محکمہ جات کے اہلکاروں کی خدمات ایک بے لوث جذبہ قربانی ہے جو ہر لحاظ سے قابل تحسین ہے۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ انجمن شرعی شیعیان کی QRTٹیموں نے گزشتہ تین سال کے دوران قابل تعریف خدمات انجام دی انکے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اب جب کہ وبائی صورتحال میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں ہمیں احتیاتی تدابیر سے لا پرواہ نہیں ہونا چاہے عید سادگی سے منائی جائے اور قربانیوں کے دوران بھی احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے محتاج و مساکین کی مدد و معاونت کرکے جذبہ ایثار اور اخوت اسلامی کا مظاہرہ کیا جائے خدواند تبارک و تعالیٰ عید قربان کے طفیل عالم بشریت کو ہر قسم کے آفات سے محفوظ و مامون فرمائیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .