۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مرید حسین نقوی

حوزہ/ نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے کہا کہ سنت ابراہیمی و اسماعیلی کو پورا کرنے کے لئے جانوروں کی قربانی کے ساتھ اپنے مفادات، ذاتی خواہشات، غلطیوں، کوتاہیوں اور خطاﺅں کی قربانی ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید قربان ایک عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے جہاں ایثار اور فدا کاری نظر آتی ہے اس عید کا پیغام ہمارے لے یہ ہے کہ ہمارے اندر ایثار اور قربانی کا جذبہ قوی تر ہونا چاہئیے ہم ایک دوسرے کا خیال رکھیں ایک دوسرے کے ساتھ ہمددری کے ساتھ پیش آآئیں۔ ہمیں اس عید پر مادر وطن کے شہیدوں کے خانوادہ کو بھی نہیں بھولنا چاہیئے، ہمیں اپنی خوشیوں میں اُن کو یاد رکھنا ہے تاکہ عید کی خوشیوں میں ہمارے گھرانوں کے شہداء بھی شریک ہوں سکیں۔

انہوں نے مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کا تذکرہ خدا کے خاص بندگان اور پیغمبران حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی قربانی کے ساتھ منسلک، مربوط اور مشروط ہوچکا ہے۔ عید الاضحیٰ کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی، ایثار، خلوص اور راہ خدا میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کر دینا ہے۔

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ انبیاء کرام کی یہ قربانی انسانیت کے لئے روشن مثال اور مسلمین کے لئے اطاعت و ایثار کا ایک حسین نمونہ ہے۔ لیکن اس قربانی کے اہداف کا شعور رکھ کر اس پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ سنت ابراہیمی و اسماعیلی کو پورا کرنے کے لئے جانوروں کی قربانی کے ساتھ اپنے مفادات، ذاتی خواہشات، غلطیوں، کوتاہیوں اور خطاﺅں کی قربانی ضروری ہے کیونکہ بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے یہ کہ خدا کے حضور ہمارے قربان کردہ جانور کا گوشت پوست اور خون نہیں پہنچتا بلکہ ہمارا ہدف، ہماری نیت، ہمارا ایثار، ہمارا خلوص اور ہمارا جذبہ پیش ہوتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .