۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کراچی میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے زیر اہتمام جشن ولادت امام مہدیؑ و تقریبِ حلف برداری کا انعقاد

حوزہ/ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین غلام عباس رئیسی نے کہا کہ امام مہدی (عج) کے علمی نائب مرجع تقلید ہیں اور سیاسی نائب ولی فقیہ ہیں، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای ولی فقیہ بھی ہیں اور مرجع تقلید بھی، اگر امام مہدی (عج) کے منتظرین ہیں، تو نائب امام کی قیادت کو قبول کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام جشن ولادت باسعادت حضرت صاحب العصر و الزمان علیہ السلام و یوم مستضعفین جہان اور تقریبِ حلف برداری نومنتخب کابینہ کا انعقاد کیا گیا۔

تصاویر دیکھیں

کراچی میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے زیر اہتمام جشن ولادت امام مہدیؑ و تقریبِ حلف برداری کا انعقاد

تقریب شہید بھوجانی ہال سولجر بازار کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے حجۃ الاسلام و المسلمین غلام عباس رئیسی، مولانا علی نقی ہاشمی، مولانا اصغر حسین شہیدی، مولانا محمد حسین رئیسی، مولانا سید صادق رضا تقوی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شہر بھر سے آئمہ جمعہ و جماعت سمیت علماء کرام، محقققین و مبلغین نے شرکت کی۔ تقریب میں مختلف منقبت خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرنہ عقیدت بھی پیش کیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین غلام عباس رئیسی نے کہا کہ خدا کی آخری حجت حضرت امام مہدی (عج) کی نسبت ہماری ذمہ داری آمادگی ہے، خود بھی آمادہ ہوں اور معاشرے کو بھی آمادہ کریں، افضل ترین عبادت انتظار فرج کرنے والے منتظرین کو تعجیلِ ظہورِ امام مہدی (عج) کیلئے تیاری کرنے کی ضرورت ہے، امام مہدی (عج) کے علمی نائب مرجع تقلید ہیں اور سیاسی نائب ولی فقیہ ہیں، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای ولی فقیہ بھی ہیں اور مرجع تقلید بھی، اگر ہم حقیقی معنوں میں امام مہدی (عج) کے منتظرین ہیں، تو نائب امام کی قیادت کو قبول کریں۔

مولانا علی نقی ہاشمی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امریکی بحری بیڑا جہاں کا رخ کرتا تھا وہاں کی حکومتیں تبدیل ہو جاتی تھیں، لیکن اب یمنی مجاہدین امریکا و برطانیہ کے بحری بیڑوں کو مچھلیوں کی طرح شکار کر رہے ہیں، امریکا کی ہیبت ختم ہو چکی، دنیا بھر میں مستضعفین کی حکومت کا وقت آ گیا ہے۔

مولانا نقی ہاشمی نے مزید کہا کہ غزہ نے جو استقامت دکھائی ہے، ان شاء اللہ امید ہے کہ ہم اسرائیل کی نابودی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ تقریب کے آخر میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا، آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .