کتاب "ایمان به راه امام خمینیؒ" کی رونمائی

حوزہ / قم میں منعقدہ ایک اجلاس "ایمان و امید امام خمینیؒ در اندیشه امام خامنه‌ای" کے موقع پر کتاب "ایمان به راه امام خمینیؒ" اور منتخب مقالات کی رونمائی انجام پائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدرسہ عالی دارالشفاء قم میں منعقدہ ایک اجلاس "ایمان و امید امام خمینیؒ در اندیشه امام خامنه‌ای" کے پہلے دن کتاب "ایمان به راه امام خمینیؒ" اور اس اجلاسیہ میں منتخب ہونے والے علمی مقالات کی رونمائی کی گئی۔

اس موقع پر اجلاس کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام مصطفی نگارشی نے کہا: اس علمی اجلاس میں 30 سے زائد مقالات حتمی جانچ پڑتال کے مرحلے تک پہنچے ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ اہل علم و دانشور طبقہ امام خمینیؒ اور امام خامنہ‌ای کے افکار کی گہرائی کو کتنی سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: قم کی علمی استعداد امام راحلؒ اور رہبر معظم انقلاب کے افکار کی توضیح و تبیین کے سلسلے میں نہایت عظیم سرمایہ ہے۔ اس وقت قم میں تقریباً 40 علمی و تحقیقی ادارے اور مراکز، امامین انقلاب کے افکار کے فروغ اور تشریح میں سرگرم عمل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha