۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
1

حوزہ/ آیت اللہ موسوی جزائری نے کہا: انقلاب اسلامی ایران اس سرزمین کے ہزاروں شہداء کے خون کا مرہون منت ہے، وہ ایسےنوجوان تھے جنہوں نے خلوص دل کے ساتھ اس عظیم راہ میں اپنی قربانیاں دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ میں انقلاب اسلامی کی فتح کی 45ویں سالگرہ کی تقریب میں آیت اللہ موسوی جزائری نے کہا: راہ ولایت پر گامزن رہنے والوں کی حیثیت سے آج ہمارا فرض ہے کہ ایران کے بصیرت افروز عوام اور شہدائے انقلاب اسلامی کی مزاحمت ، جدوجہد اور ان ی قربانیوں کو یاد رکھیں، لہٰذا ہم سب کو یوم اللہ 22 بہمن (۱۱ فروری) کے جلوس میں شرکت کو اپنا الہی اور سماجی فریضہ سمجھنا چاہیے۔

حوزہ علمیہ صوبہ خوزستان کی کونسل کے سربراہ نے کہا: میں اس موقع کو غنیمت سمجھتا ہوں اور آپ لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ انقلاب اسلامی کے کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دیں کیونکہ یہ انقلاب ان تمام عزیزوں کی کاوشوں کا نتیجہ تھا جو راہ خدا میں شہید ہوئے اور اپنی جانیں قربان کیں۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا:میں چاہتا ہوں کہ آپ اس انقلاب کی حفاظت کے لیے زیادہ سے زیادہ اپنی آمادگی کا ثبوت دیں اور اسلامی جمہوریہ کے نظام اور اس مقدس انقلاب کی حمایت کریں، اس الہی فتح کے دفاع کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ 22 بہمن کے دن جشن آزادی کو اور بھی خوبصورت انداز میں منائیں اور زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔

آیت اللہ موسوی جزائری نے کہا: انقلاب اسلامی ایران اس سرزمین کے ہزاروں شہداء کے خون کا مرہون منت ہے، افراد جنہوں نے خلوص دل کے ساتھ اس عظیم راہ میں اپنی قربانیاں دیں اور حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے قدموں پر انقلاب کے لیے اپنی جان کو نچھاور کردیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .