۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
تصاویر/ نمایی دیگر از تجلی حضور مردم ولایی و شهید پرور ارومیه در راهپیمایی ۲۲بهمن

حوزہ / آج پورے ملک میں 22 بہمن 1402شمسی مطابق گیارہ فروری 2024ء کو ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 45ویں سالگرہ منائي جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آج پورے ملک میں 22 بہمن 1402شمسی مطابق گیارہ فروری 2024ء کو ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 45ویں سالگرہ منائي جا رہی ہے۔ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر پورے ملک میں مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد ہو رہا ہے۔

اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایران بھر میں جشن اور ریلیوں کا انعقاد

اس سلسلے میں دارالحکومت تہران میں عظیم ریلی کا انعقاد ہوا۔ جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے انقلاب اسلامی سے محبت اور ملی یکجہتی کا ثبوت دیا۔

رپورٹ کے مطابق انقلاب اسلامی کے جشن کی تقریبات میں خاص طور پر موٹر سائیکل اور کار ریلیاں بھی قابل ذکر ہیں جن میں عوام نے بڑی تعداد میں اپنی موٹرسائیکلوں اور ذاتی گاڑیوں کے ساتھ شرکت کی۔

اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایران بھر میں جشن اور ریلیوں کا انعقاد

قابل ذکر ہے کہ 21 بہمن کی گذشتہ رات کو پورے ایران میں نور افشانی بھی کی گئی تھی۔ رات کے 9 بجے ایرانی غیور اور بہادر عوام نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر "تکبیر" کے نعرے بلند کئے اور انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .