۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
1

حوزہ/ غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کے منصوبے پر دوبارہ ووٹ دینے کے لیے ہزاروں فلسطینی حامی برطانوی ہاؤس آف کامنز کے سامنے جمع ہوئے اور زبردست مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کے منصوبے پر دوبارہ ووٹ دینے کے لیے ہزاروں فلسطینی حامی برطانوی ہاؤس آف کامنز کے سامنے جمع ہوئے اور زبردست مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے منعقدہ اجلاس میں لوگوں نے جوش و خروش سے شرکت کی، مظاہرین نے غزہ جنگ بندی کے مخالفین کو خبردار کیا کہ اپوزیشن کے ارکان کو آئندہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ نہیں دیا جائے گا۔

برطانوی ہاؤس آف کامنز جنگ شروع ہونے کے بعد دوسری بار غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی حمایت میں ووٹ دے رہا ہے، اسکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی نے غزہ میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بل برطانوی ایوان نمائندگان میں پیش کیا ہے۔

برطانیہ کی حکومت غزہ میں عارضی جنگ بندی کی حمایت کرتی ہے، برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی سے مزاحمتی گروپوں کو مزید حوصلہ ملے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .