۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
منصور امامی

حوزہ/ صوبہ مغربی آذربائجان میں شعبہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ: لعنت ہو اس تہذیب پر جو خود کو برتر سمجھتی ہے لیکن ویٹو کا حق رکھتی استعمال کر کے دنیا کو بتاتی ہے کہ تم انسان نہیں ہو، لعنت ہو اس تہذیب و ثقافت پر جو اسرائیل کی حمایت کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام منصور امامی نے آج ارومیہ میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں منعقد ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یہودیوں کی مسلمانوں سے تاریخی دشمنی ہے، قرآن کریم نے یہودیوں کو مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن کے طور پر متعارف کرایا ہے، جب امام علی علیہ السلام کی شہادت ہوئی تو فرمایا ’’ قتلنی ابن الیهود‘‘ مجھے ایک یہودی زادے نے قتل کیا ہے، جہاں بھی فتنہ ہوا وہاں یہودیوں کا ہاتھ صاف طور دیکھا جا سکتا ہے، آج بھی ایسا ہی ہے کہ جہاں بھی فتنہ ہوتا ہے وہاں ایک یہودی کا ہاتھ ضرور ہوتا ہے۔

سن 41 ہجری شمسی میں امام خمینیؒ نے دنیا کو یہودیوں اور صیہونیت کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم شاہ کے خلاف ہیں کیونکہ وہ اسرائیل کا تابع ہے ، جب پہلوی نے قم المقدسہ میں مدرسہ فیضیہ میں علمائے کرام کا قتل عام کیا تو امام خمینیؒ نے فرمایا تھا کہ اس میں یہودیوں کی سازش ہے اور اس کے پیچھے یہودیوں کا ہاتھ ہے، جب رضا پہلوی نے دنیا بھر سے لوگوں کو اور شاہزادوں کو بلا کر ۲۵۰۰ جشن منعقد کیا تو اس وقت بھی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے خبردار کیا کہ وہ مسلمانوں کے ذہنوں کو فلسطین سے ہٹانا چاہتے ہیں، اور امام نے مسلط کردہ ۸ سالہ جنگ کے دوران یہ بھی کہا کہ یہ جنگ فلسطین سے لوگوں کے ذہنوں کو ہٹانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اگر ہمارے بزرگوں نہ صیہونیت کو ایک سرطانی ٹیومر اور شر مطلق کہا ہے تو اس کے پیچھے کوئی وجہ ہے، بزرگ علمائے کرام کہتے ہیں کہ اگر ایک دن اسرائیلیوں کی کمیونسٹ اور شیطان سے جنگ ہوئی تو ہم شیطان اور کمیونسٹوں کا ساتھ دیں گے، اس کی وجہ صہیونیوں کا ذاتاً اور فطرتاًخبیث ہونا ہے۔

حجۃ الاسلام امامی نے کہا: لعنت ہو اس تہذیب پر جو خود کو برتر سمجھتی ہے لیکن ویٹو کا حق رکھتی استعمال کر کے دنیا کو بتاتی ہے کہ تم انسان نہیں ہو، لعنت ہو اس تہذیب و ثقافت پر جو اسرائیل کی حمایت کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .