۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
سید احمد خاتمی

حوزہ/ تہران کے امام جمعہ ن آیت اللہ سید احمد خاتمی نے آج تہران میں نماز جمعہ کی امامت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن برباد ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ ن آیت اللہ سید احمد خاتمی نے آج تہران میں نماز جمعہ کی امامت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن برباد ہو گئے ہیں۔

انہوں نےن جمعہ کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کے دشمن اس ملک کے خلاف جو کچھ کرنا چاہتے تھے کر چکے ہیں لیکن سب کچھ بے نتیجہ رہا، حالیہ بدامنی کے دوران دشمنوں نے کہا کہ ہم ایران کو تباہ کرنے آئے ہیں لیکن کہ وہ خود تباہ ہو گئے۔

تہران کے امام جمعہ نے جمعرات کے روز رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کمانڈروں کی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم کے مطابق دور حاضر میں سپاہ پاسداران، دنیا کی سب سے طاقتور انسداد دہشت گردی تنظیم ہے۔

شہر شیراز میں حرم حضرت شاہ چراغ (ع)میں حالیہ دہشت کردانہ حملے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش امریکہ کی دین اور امریکہ کا نتیجہ ہے، داعش کو امریکہ نے بنایا، یہ ہم نہیں کہتے، امریکہ خود کہتا ہے، اور ایرانی حکام دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے مکمل آمادہ ہیں، اس میں شک نہیں کہ جلد  ہی شہیدوں کے خون کابدلہ لیا جائے گا اور ان کا خون رائگاں نہیں جائے گا، اس ظلم کا عنقریب ہی بدلہ لیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .