حوزہ نیوز ایجنسی قزوین سے نمائندہ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے کہا: ہمیں اپنے فرائض کے مطابق عمل کرنا چاہیے اور دعاگو ہیں کہ اللہ کے فضل سے ہمیں بھی شہادت کا لباس نصیب ہو۔
انہوں نے جبهہ مقاومت کے کمانڈروں بالخصوص سید حسن نصر اللہ، سردار نیلفروشان اور یحیی سنوار کی شہادت پر تبریک اور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: حق اور باطل ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ موجود رہیں گے اور ہمیشہ ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہوں گے۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہوں نے حق کا راستہ پہچانا اور تاریخ کے مثبت موڑ پر کھڑے ہو کر شہادت کے اعلیٰ مراتب کو پہنچے۔
حوزہ علمیہ کونسل صوبہ قزوین کے سیکرٹری نے کہا: حضرت امیر المومنین علیہ السلام کا فرمان ہے کہ "ایک مجاہد اور باشعور انسان کے لیے یہ عار کی بات ہے کہ وہ اپنے بستر پر مرے"۔ اسی لیے جب امیرالمومنین کو ضربت لگی تو انہوں نے فرمایا: "فُزْتُ وَ رَبِّ الْکَعْبَه" (رب کعبہ کی قسم، میں کامیاب ہو گیا) یعنی شہادت ہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اگرچہ ہم اپنے عزیزوں اور سرداروں کی شہادت پر غمگین ہیں لیکن اس کے باوجود مقاومتی محاذ کی طاقت اور اقتدار میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔