۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تقویم حوزہ

حوزه/تقویم حوزہ:اتوار:۱۶؍ربیع الثّانی۱۴۴۶-۲۰؍اکٹوبر۲۰۲۴

حوزہ نیوز ایجنسیl

آج:اتوار:۱۶؍ربیع الثّانی۱۴۴۶-۲۰؍اکٹوبر۲۰۲۴

رونما واقعات:

1۔ وفات آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمود ہاشمی شاہرودی رحمۃ اللہ علیہ سن 1440 ہجری

عالم، فقیہ، مرجع تقلید اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق چیف جسٹس، ممبر مجلس خبرگان رہبری، سابق صدر مجمع تشخیص مصلحت نظام

پیشرو واقعات:

▪️18 روز تا ولادت حضرت زینب سلام الله علیها

▪️26 روز تا شهادت حضرت زهرا سلام الله علیها (روایت 75روز)

▪️46 روز تا شهادت حضرت فاطمه زهرا سلام الله علیها (روایت 95روز)

▪️56 روز تا وفات حضرت ام البنین سلام الله علیها

▪️63 روز تا ولادت حضرت فاطمه زهرا سلام الله علیها

منسوب دن:

مولی الموحدین امیر المومنین حضرت علی بن ابیطالب علیهما السّلام

(عصمة الله الكبري حضرت فاطمة زهرا سلام الله عليها)

اذکار:

یا ذَالْجَلالِ وَالْاِكْرام 100 مرتبہ

ایاک نعبد و ایاک نستعین 1000 مرتبہ

یا فتاح 489 مرتبہ

فرمان امام حسن عسکری(ع): آج اتوار کے دن چار رکعت نماز دو سلاموں سے ادا کرے کہ ھر رکعت میں سورة الحمد کے بعد سورة الملک کی تلاوت کرے تو اللہ تعالی اسے بہشت میں دل پسند محل عطا فرمائے گا۔(مفاتیح الجنان)

اتوار کے دن کی دعا

بِسْمِ اللّهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

بِسْمِ اللّهِ الَّذِی لاَ أَرْجُو إلاَّ فَضْلَہُ، وَلاَ أَخْشیٰ إلاَّ عَدْلَہُ، وَلاَ أَعْتَمِدُ

اس اللہ کے نا م سے جسکے فضل و کرم ہی کا امید وار ہو ں اور اس کے عد ل ہی سے ڈرتا ہوں اور اسی کے قو ل پر بھر و سہ رکھتا ہوں

إلاَّ قَوْلَہُ، وَلاَ ٲُمْسِکُ إلاَّ بِحَبْلِہِ، بِکَ أَسْتَجِیرُ یَا ذَا الْعَفْوِ وَالرِّضْوانِ مِنَ الظُّلْمِ

اور اسی کی رسی پکڑے ہوئے ہوں اور در گزر کرنے اور راضی ہو جا نے والے ﴿خداوند﴾ میں ظلم

وَالْعُدْوانِ، وَمِنْ غِیَرِ الزَّمانِ، وَتَواتُرِ الْاَحْزانِ، وَطَوارِقِ الْحَدَثانِ، وَمِنِ انْقِضَائِ

و دشمنی سے۔ اور زمانے کے تغیرات سے اور پے در پے غموں سے اور پیش آنے والے حا دثو ں سے اورآخرت کیلئے خیر ونیکی کے

الْمُدّ ۃِ قَبْلَ التَّأَھُّبِ وَالْعُدَّۃِ، وَ إیَّاکَ أَسْتَرْشِدُ لِمَا فِیہِ الصَّلاَحُ وَالْاِصْلاحُ، وَبِکَ

ذخیرہ کی فر اہمی سے قبل زند گی ختم ہو نے سے تیر ی پنا ہ چاہتا ہوں اور جس چیز میں بہتر ی و در ستی ہے اس میں تیری

أَسْتَعِینُ فِیَما یَقْتَرِنُ بِہِ النَّجَاحُ وَالاِِ نْجَاحُ، وَ إیَّاکَ أَرْغَبُ فِی لِبَاسِ الْعافِیَۃِ

رہبری چا ہتا ہوں اور اس چیز میں تیری مدد چاہتا ہوں جس میں کامیابی و سہولت ہو اور میں تجھ سے مکمل صحت و تندرستی کی تمنا رکھتا

وَتَمامِہا وَشُمُولِ السَّلاَمَۃِ وَدَوامِھَا، وَأَعُوذُ بِکَ یَا رَبِّ مِنْ ھَمَزاتِ الشَّیَاطِینِ،

ہوں کہ جس میں ہمیشہ کی سلامتی بھی شامل ہو۔خدایا میں شیطانی وسوسوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں

وَأَحْتَرِزُ بِسُلْطانِکَ مِنْ جَوْرِ السَّلاَطِینِ، فَتَقَبَّلْ مَا کَانَ مِنْ صَلاَتِی وَصَوْمِی، وَ

اور بادشاہوں کے ظلم کے مقابل تیری سلطنت کی پناہ لیتا ہوںپس میری نمازیں اور روزے جیسے بھی ہیں انہیں قبول فرما

اجْعَلْ غَدِی وَمَا بَعْدَہُ أَ فْضَلَ مِنْ سَاعَتِی وَیَوْمِی، وَأَعِزَّنِی فِی عَشِیرَتِی وَ

کل کا دن اور اس سے اگلے وقت کو میرے آج کے دن اور اس گھڑی سے بہتر بنا دے مجھے اپنے قبیلے اور قوم میں

قَوْمِی، وَاحْفَظْنِی فِی یَقْظَتِی وَنَوْمِی، فَأَنْتَ اللّهُ خَیْرٌ حَافِظاً، وَأَ نْتَ أَرْحَمُ

عزت عطا فرما خواب و بیداری ہر حال میں میری حفاظت فرما۔ اے اللہ تو بہترین نگہبان ہے اور سب سے زیادہ رحم

الرَّاحِمِینَ۔ اَللّٰھُمَّ إنِّی أَبْرَٲُ إلَیْکَ فِی یَوْمِی ھذَا وَمَا بَعْدَہُ مِنَ الْاَحادِ، مِنَ الشِّرْکِ

کرنے والا ہے۔ اے اللہ میں تیرے حضور میں آج کے دن اور اس سے اگلے اتوار کے دنو ں میں شرک و بے دینی

وَالْاِلْحَادِ، وَٲُخْلِصُ لَکَ دُعَائِی تَعَرُّضاً لِلاِِْجَابَۃِ، وَٲُقِیمُ عَلَی طَاعَتِکَ رَجَائً

سے بری ہوں اور خلوص کے ساتھ تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ قبول ہو جائے اور میں ثواب کی امید پر تیری اطاعت

لِلاِِْثَابَۃِ، فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ خَیْرِ خَلْقِکَ، الدَّاعِی إلَی حَقِّکَ، وَأَعِزَّ نِی بِعِزِّکَ الَّذِی

پر قائم ہوں پس تو بہترین مخلو ق اور حق کے دا عی محمد مصطفے(ص) پر رحمت نا ز ل فر ما اور اپنی عزت کے صدقے مجھے وہ عزت دے جس میں

لاَ یُضَامُ، وَاحْفَظْنِی بِعَیْنِکَ الَّتِی لاَ تَنَامُ، وَاخْتِمْ بِالانْقِطَاعِ إلَیْکَ أَمْرِی، وَبِالْمَغْفِرَۃِ

ظلم نہ ہو اپنی نہ سونے والی آنکھ سے میری نگہبانی فرما ۔میرا خا تمہ یوں ہو کہ تجھی سے امید لگا ئے رکھو ں اور میری زند گی کو بخشش پر

عُمْرِی، إنَّکَ أَ نْتَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ۔

تمام کر دے ۔بے شک تو بخشنے والا مہربان ہے۔

زیارت حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام

اتوار: یہ حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کا دن ہے۔ اس دن امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت پڑھیں جیساکہ روایت میں ہے کہ ایک شخص نے حالتِ بیداری میں امام زمانہ (عج) کو دیکھا کہ آپ(ع) امیرالمومنین علیہ السلام کی یہ زیارت پڑھ رہے ہیں ۔

اَلسَّلاَمُ عَلَی الشَّجَرَۃِ النَّبَوِیَّۃِ وَالدَّوْحَۃِ الْھَاشِمِیَّۃِ الْمُضِییَۃِ الْمُثْمِرَۃِ بِالنُّبُوَّۃِ الْمُونِقَۃِ

درخشاں شجرہ نبویہ اور گلزار ہاشمیہ پر سلام ہو جو نبوت سے ثمرآور ہوا ہے اور امامت سے

بِالْاِمَامَۃِ وَعَلی ضَجِیعَیْکَ آدَمَ وَنُوحٍ عَلَیْھِمَا اَلسَّلاَمُ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ وَعَلَی ٲَھْلِ بَیْتِکَ

لہرایا ہے۔ اور آدم و نوح پر سلام ہو جو آپ کے پاس دفن ہیں۔ آپ پر سلام ہو اور آپ کے اہلبیت(ع) پر

الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ وَعَلَی الْمَلائِکَۃِ الْمُحْدِقِینَ بِکَ وَالْحَافِّینَ بِقَبْرِکَ

جو پاک پاکیزہ ہیں۔ آپ پر سلام ہو اوران فرشتوں پر جو آپ کے دروازے پر کھڑے ہیں اور آپکی قبر کو گھیرے ہوئے ہیں

یَا مَوْلایَ یَا ٲَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ھَذاَ یَوْمُ الْاَحَدِ وَھُوَ یَوْمُکَ وَبِاسْمِکَ وَٲَ نَا ضَیْفُکَ فِیہِ

اے میرے مولا(ع) اے مومنوں کے امیر یہ اتوار کا دن ہے اور یہی آپکا دن ہے اور آپکے نام سے منسوب ہے اور میں اس دن میں آپکا

وَجارُکَ فَٲَضِفْنِی یَا مَوْلایَ وَٲَجِرْنِی فَ إنَّکَ کَرِیمٌ تُحِبُّ الضِّیافَۃَ وَمَٲْمُورٌ

مہمان اور آپکی پناہ میں ہوں۔پس میرے مولا (ع) مجھے مہمان کیجیے اور پناہ دیجیے کہ بے شک آپ سخی، مہمان نواز اور پناہ دینے پر مامور

بِالْاِجارَۃِ فَافْعَلْ مَا رَغِبْتُ إلَیْکَ فِیہِ وَرَجَوْتُہُ مِنْکَ بِمَنْزِلَتِکَ وَآلِ بَیْتِکَ عِنْدَ

ہیں۔ پس جس مقصد سے میں اس دن حا ضر ہوا ہوں اور آپ سے جو آرزو رکھتا ہوں پوری فرمائیے اپنی اور اپنے خاندان کی خداکے

اللّهِ، وَمَنْزِلَتِہِ عِنْدَکُمْ، وَبِحَقِّ ابْنِ عَمِّکَ رَسُولِ اللّهِ صَلَّی اللّهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ

ہاںبلندی کے واسطے اور خدا کی منزلت کے واسطے جو آپکے نزدیک ہے اور اپنے چچا کے بھائی حضرت رسول کے حق کے

وَعَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِینَ ۔

واسطے میری آرزو پوری کیجیے

آنحضرت اور ان سب پر درود سلام ہو۔

زیارت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا مُمْتَحَنَۃُ، امْتَحَنَکِ الَّذِی خَلَقَکِ فَوَجَدَکِ لِمَا امْتَحَنَکِ صَابِرَۃً،

آپ پر سلام ہو اے آزمائی ہوئی ذات۔ آپ کے خالق نے آپ کا امتحان لیا تو اس نے آپ کو امتحان میں صبر کرنے والی پایا

ٲَنَا لَکِ مُصَدِّقٌ صَابِرٌ عَلَی مَا ٲَتی بِہِ ٲَبُوکِ وَوَصِیُّہُ صَلَواتُ اللّهِ عَلَیْھِما،

میں آپ پر ایمان رکھتا ہوں جو کچھ آپ کے والد گرامی اور انکے وصی کو دیا گیا اس پر ثا بت قدم ہوںان دونوں پر خدا کی رحمت ہو

وَٲَ نَا ٲَسْٲَ لُکِ إنْ کُنْتُ صَدَّقْتُکِ إلاَّ ٲَ لْحَقْتِنِی بِتَصْدِیقِی

میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ اگر میں نے آپکی تصدیق کی ہے تو صرف اس لیے کہ آپ اس تصدیق کے ذریعے مجھے اپنے بابا

لَھُمَا، لِتُسَرَّ نَفْسِی، فَاشْھَدِی ٲَ نِّی طاھِرٌ بِوَلاَیَتِکِ وَوَِلایَۃِ آلِ بَیْتِکِ

اور ان کے وصی سے ملحق کر دیجیے تاکہ مجھے خو شی ملے ۔اے بی بی (ع)گواہ رہنا کہ میں آپکی اور آپکے خاندان کی ولایت کی تائید کرتا ہوں

صَلَوَاتُ اللّهِ عَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِینَ

ان سب پر خدا کی رحمتیں ہوں

زیارت دیگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ﴿دوسری روایت کی بنا پر﴾

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا مُمْتَحَنَۃُ امْتَحَنَکِ الَّذِی خَلَقَکِ قَبْلَ ٲَنْ یَخْلُقَکِ وَکُنْتِ لِمَا

آپ پر سلام ہو اے آزمائی ہوئی ذات آپ کے خالق نے آپ کی تخلیق سے پہلے آپ کا امتحان لیا اور اے بی بی آپ امتحان

امْتَحَنَکِ بِہِ صَابِرَۃً وَنَحْنُ لَکِ ٲَوْ لِیَائٌ مُصَدِّقُونَ وَ لِکُلِّ مَا ٲَتی بِہِ ٲَبُوکِ صَلَّی اللّهُ

میں صبر کرنے والی نکلیں ہم آپکے محب اور تصدیق کرنے والے ہیں۔ آپ کے اور جو کچھ آپ کے بابا محمد

عَلَیْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ وَٲَتی بِہِ وَصِیُّہُں مُسَلِّمُونَ وَنَحْنُ نَسْٲَ لُکَ اَللّٰھُمَّ إذْ کُنَّا مُصَدِّقِینَ

کو دیا گیا اور جو کچھ انکے وصی علی مرتضی - کو دیا گیا ،اسے تسلیم کرنے والے ہیں اور ہم سوال کرتے ہیں تجھ سے اے معبود کہ جب ہم

لَھُمْ ٲَنْ تُلْحِقَنَا بِتَصْدِیقِنا بِالدَّرَجَۃِ الْعَالِیَۃِ لِنُبَشِّرَ ٲَنْفُسَنَا بِٲَنَّا قَدْ طَھُرْنا

ان ہستیوں کی تصدیق کرتے ہیں توہمیں اس تصدیق کی بدولت درجہ عالیہ پر پہنچا دیناکہ ہم خودکو بشارت سنائیں کہ ہم اہلبیت کی

بِوِلایَتِھِمْ عَلَیْھِمُ اَلسَّلاَمُ ۔

ولایت﴿کو ماننے ﴾ سے پاک دل ہو گئے ہیں۔

الـّلـهـم صـَل ِّعـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآلِ مـُحـَمـَّدٍ وَعـَجــِّل فــَرَجـَهـُم

تبصرہ ارسال

You are replying to: .