حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں صوبے بلوچستان کے نمائندوں اور پاکستان میں ایران کے سفیر کے مشترکہ اجلاس میں دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت میں درپیش مسائل و مشکلات کے حل پر تبادلہ خیال ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں دونوں ملک کے رہنماؤں نے اقتصادی تعاون کی تقویت اور اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا: سرحدی تجارت کو رونق بخشنے میں ایران اور پاکستان دونوں ممالک پختہ عزم رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں پائے جانے والے مسائل کو حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔
مشترکہ اجلاس میں شریک پاکستان کے پارلیمانی نمائندوں نے کہا: ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کی توسیع کا ایک مناسب میدان موجود ہے جس کی بنیاد پر دو طرفہ تجارت کو قابل ذکر حد تک فروغ دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا: دونوں ملکوں کی تجارتی منڈیاں باہمی تعاون کی توسیع میں اہم کرداد ادا کر سکتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ