۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
دیدار علمای اهل سنت با نماینده ولی فقیه در خراسان جنوبی

حوزہ / ایران کے دو ہزار سے زائد اہلسنت علما نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں ایران کے کل جمعے کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو ایرانی قوم کے اقتدار و وقار اور عزم و ارادے کا زمینہ ساز قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے چودہویں صدارتی انتخابات کے لئے کل 28 جون 2024ء بروز جمعہ کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے 2600 سے زائد اہلسنت علمائے کرام اور دینی مدارس کے سربراہوں نیز امام جمعہ و الجماعت نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام خط میں ایران کے کل جمعے کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو ایرانی قوم کے اقتدار و وقار اور عزم و ارادے کا زمینہ ساز قرار دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے نام لکھے گئے اس خط میں ان اہلسنت علماء کرام نے جمہوریہ اسلامی ایران کے بانی امام خمینی رح، ایرانی شہدا کی امنگوں کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے رہنما ارشادات پر عمل کے لئے ووٹنگ میں ہر ایرانی کی جانب سے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کو اس کا مسلمہ حق قرار دیا اورکل ہونے والے صدارتی انتخابات کو تمام ایرانیوں منجملہ فارس، کرد، ترک، بلوچ، ترکمن، لر، شیعہ و سنی اور دیگر ادیان الہی کے پیروکاروں کے لئے قابل فخر روشن مستقبل اور ایرانی قوم کے اقتدار و وقار اور عزم و ارادے کا مظہر اور زمینہ ساز قرار دیا ۔

قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے نام تحریر کردہ اس خط پر ایران کے مختلف صوبوں منجملہ کرمانشاہ، ہرمزگان خراسان رضوی، خراسان جنوبی، خراسان شمالی، بو شہر فارس کردستان، گلستان، سیستان و بلوچستان مغربی آذربائیجان اور گیلان کے اہلسنت علمائے کرام اور امام جمعہ و الجماعت اور دینی مدارس کے سربراہوں نے دستخط بھی کئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .