بدھ 18 دسمبر 2024 - 08:00
شہداء حقیقی معنوں میں زندہ ہیں اور انہیں خدا کی خاص عنایت حاصل ہے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے کہا: شہداء ہمارے لیے ایک عظیم پیغام کے حامل ہیں اور یہ ہم پر ہے کہ ہم ان کے مقام و مرتبہ کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صوبہ ہمدان میں ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے صوبہ ہمدان شہداء گمنام کے خادمین کے ساتھ منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: شہداء کے خادمین ان ہستیوں کی خدمت کر رہے ہیں، جو قرآن کی تعبیر کے مطابق "حیات جاوداں" سے بہرہ مند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ایک گمنام شہید کے جسد کی منتقلی اور تدفین کی تقریب کی حقیقت ظاہری آنکھ سے دیکھے جانے والے منظر سے کہیں زیادہ عمیق ہے۔

ہمدان شہر کے امام جمعہ نے کہا: شہداء حقیقی معنوں میں زندہ ہیں اور انہیں اللہ کی خاص عنایت حاصل ہے۔

انہوں نے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے شہداء کے بلند مقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اگر ہماری سماعت اور دل شہداء کے پیغام کو سننے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتے تو ہم ان کے مقام کی عظمت کو بخوبی محسوس کر سکتے تھے۔

صوبہ ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: شہداء ہمارے لئے عظیم پیغام کے حامل ہیں اور ہمیں ان کے مقام کو بہتر سمجھنے کے لیے اس موقع کو غنیمت جاننا چاہئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha