حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کے عالم ربّانی آیت اللہ الحاج سید محمد ضیاء آبادی کے انتقال پر جاری کردہ تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے۔
باسمه تعالی
عوامی خدمتگار عالم دین مفسر و معلم اخلاق حضرت آیت اللہ آقائے الحاج سید محمد ضیاء آبادی(رح) کی المناک رحلت کی خبر غم و اندوہ کا باعث بنی۔
آپ ساری زندگی مکتب اہل بیت علیہم السلام کی خدمت، ترجمانی اور اخلاقی اور تفسیری کتابوں کی تألیف کے ذریعے دینی علوم کو فروغ دینے میں کوشاں رہے اور آپ اپنے اخلاق حسنہ کی وجہ سے ایک متقی عالم دین کی حیثیت سے پہچانے جاتے تھے۔اس متقی عالم دین کی تفسیری نشستیں، قرآن و اہل بیت(ع) سے لگاؤ رکھنے والے دلوں کی ہدایت کا ذریعہ بنیں۔
میں اس عظیم فقدان پر،سب سے پہلےامام عصرعلیہ السلام اور اسی طرح حوزہ ہائے علمیہ ، عقیدت مندوں،شاگردوں اور مرحوم و مغفور کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے،خدا کی بارگاہ میں اس عظیم عالم دین کی مغفرت اور رحمت کیلئے دعا گو ہوں۔
قم-علوی گرگانی