حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر مجلس علماء ہند و استاد جامعۃ الامام امير المؤمنين عليہ السلام،ممبئی،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حسین مہدی حسینی نے حضرت آیۃ اللہ العظمی سید سعید الحکیم طاب ثراہ کی رحلت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت و تسلیت پیش کی۔
تعزیتی بیان کا مکمل متن اس طرح ہے؛
باسم رب الغفور
فقیہ راحل حضرت ایتہ اللہ العظمی سیدسعید الحکیم طاب ثراہ کے فراق جانگداز نےحضرت امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ،حوزات علمیہ اور عالم اسلام کوسوگواربنادیا رب عزیزفقیہ سعید کو جوارائمہ طاہرین علیہم السلام عنایت فرمائے اور خانودہ حکیم بالخصوص فرزندان عزیز کوثواب صابرین عطا فرمائے۔
شریک غم
سید حسین مہدی حسینی
مرکزتحقیقات الحیاۃبمبئی ۔ہند