۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا حسین عباس ترابی

حوزہ/ مولانا حسین عباس ترابی ساؤتھ افریقہ میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا حسین عباس ترابی المعروف بابو بھائی جنکا تعلق ہندوستان سے ہے اور ساوتھ افریقہ میں مصروف تبلیغ تھے کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

مولانا حسین عباس ترابی المعروف (بابو بھائی) کی نمازِ جنازہ و تدفین 11 نومبر 2023ء کو امام باڑہ آغا باقر، سبزی منڈی چوک میں صبح 10 بجے دن ادا کی جائے گی اور مرحوم و مغفور کی تدفین، لکھنؤ میں واقع کربلا ملکۂ جہاں صاحبہ، عیش باغ نامی قبرستان میں ہو گی۔

مولانا مرحوم کی مجلس سوئم، بروز اتوار 12 نومبر 2023ء کو صبح 10 بجے امام باڑہ ناظم صاحب وکٹوریہ اسٹریٹ، لکھنؤ میں منعقد ہوگی، جس سے مولانا سید منظر صادق صاحب مظفر نگری خطاب کریں گے۔

مجلس سے قبل قرآن خوانی ہوگی، جبکہ 10 بجے صبح مرحوم کے گھر 232/64 غازی منڈی، وکٹوریہ اسٹریٹ چوک میں زنانہ مجلس منعقد ہوگی، جس سے ڈاکٹر ذاکرہ نسیم صبحی صاحبہ خطاب فرمائیں گی۔

یاد رہے کہ مولانا حسین عباس ترابی المعروف (بابو بھائی) کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے بروز جمعہ 03 نومبر 2023ء کو ڈربن ساؤتھ افریقہ میں انتقال ہوا تھا۔ مرحوم کے جسد خاکی کو ہندوستان منتقل کرنے میں ضروری کاغذی کارروائی کرنے میں تقریباً ایک ہفتہ گزر گیا۔

مرحوم کی میت کو ڈربن ساؤتھ افریقہ سے آج رات 8 بجے دہلی ایئرپورٹ پر لایا جائے گا اور بروز ہفتہ لکھنؤ میں مرحوم کے گھر تقریباً 7 بجے صبح پہنچ جائے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .