۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
سراج الحق

حوزہ / امیر جماعت اسلامی نے کہا: موجودہ حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین پر قوم کی حقیقی ترجمانی نہیں کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا: موجودہ حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین پر قوم کی حقیقی ترجمانی نہیں کی، مسلم حکمران غزہ میں سفاکیت پر اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں۔

انہوں نے مزید کہا: غاصب صہیونی ریاست کے مذموم عزائم کو روکنا ہو گا، مسلمان حکمران غزہ میں سفاکیت پر اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں۔

سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا: مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی امریکہ کی وجہ سے ہے۔ امریکی امداد اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس جاری کرنے کے مترادف ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا: غزہ کو اسرائیلی جارحیت سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔موجودہ حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین پر قوم کی حقیقی ترجمانی نہیں کی، صیہونی عزائم کوغزہ میں شکست نہ ہوئی تو یہ اژدہا بن کر پڑوسی ممالک کو بھی نگل لے گا۔

قابلِ ذکر ہے کہ سراج الحق نے 19 نومبر کو لاہور میں اہل غزہ سے یکجہتی کے لیے مارچ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .