۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
یمن

حوزہ/ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک اور اسرائیلی جہاز کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک اور اسرائیلی جہاز کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یمنی سکیورٹی فورسز نے اسرائیل جانے والے ’’زوگراویہ‘‘ جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

یحیٰ سریع نے کہا کہ جہاز کو براہ راست سمندر سے مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب جہاز کے عملے نے یمنی فوج کی وارننگ کو نظر انداز کیا اور پیغامات کا جواب نہیں دیا۔

یحیی سریع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جب تک غزہ پر حملے اور محاصرہ جاری رہے گا، ہم بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں اسرائیل جانے اور آنے والے بحری جہازوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

اس سے پہلے بھی منگل کو الجزیرہ ٹی وی چینل نے خبر دی تھی کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے، یورپی ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک نے اعلان کیا ہے کہ ان کے جہاز بحیرہ احمر سے نہیں گزریں گے۔

یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن حبتور نے بھی ایک بیان میں کہا: امریکہ نے اس ملک پر حملہ شروع کیا اور صنعاء کو اس جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے، البتہ وقت اور جگہ کا تعین کرنا یمنی فوجی کمان کی ذمہ داری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .