۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور این اے 193 شکار پور سے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شکار پور میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باوجود ایس ایس پی شکار پور کا رویہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ اگر شکار پور میں امن و امان کی صورتحال اتنی ہی اچھی ہے تو ایس ایس پی خود بغیر سیکورٹی کے کیوں نہیں گھومتا ؟

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور این اے 193 شکار پور سے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شکار پور میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باوجود ایس ایس پی شکار پور کا رویہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ اگر شکار پور میں امن و امان کی صورتحال اتنی ہی اچھی ہے تو ایس ایس پی خود بغیر سیکورٹی کے کیوں نہیں گھومتا ؟

انہوں نے کہا کہ کیا ایس ایس پی کی زمہ داری فقط خود اپنی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ سیکورٹی تھریٹس کے باوجود ایس ایس پی شکار پور ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کو سیکورٹی فراہم نہیں کر رہا جو کہ افسوسناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکار پور میں امن و امان کی صورتحال اتنی خراب ہے کہ پولیس انسپکٹر جج اور فوجیوں کو لوٹا جاتا ہے۔ ایسے میں ایم ڈبلیو ایم قائدین کو سیکورٹی فراہم نا کرنا قابل مذمت عمل ہے۔ بار بار کہنے کے باوجود ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کو سیکورٹی نہیں دی جا رہی ہے اگر خدا نخواستہ کوئی بھی واقعہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر زمہ داری ایس ایس پی شکار پور پر عائد ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .