۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محترمہ سائرہ ابراہیم

حوزہ/ امن کے علمبرداروں کو یوکرائن میں قتل ہونے والوں کا بہت درد ہے اور آے دن کسی نہ کسی طرف سے آواز اٹھ رہی ہے مگر ان امن کے علمبرداروں کو نہ فلسطین نظر آتا ہے نہ یمن نہ عراق نہ افغانستان۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امن کے علمبرداروں کو یوکرائن میں قتل ہونے والوں کا بہت درد ہے اور آے دن کسی نہ کسی طرف سے آواز اٹھ رہی ہے مگر ان امن کے علمبرداروں کو نہ فلسطین نظر آتا ہے نہ یمن نہ عراق نہ افغانستان۔ اس بات کا اظہار مرکزی سیکٹرٹری یوتھشعبہ خواتین مجلس وحدت المسلیمن محترمہ سائرہ ابراہیم نے کیا انہوں نے یوم القدس کے حوالے سے منعقدہ ریلی کی مناسبت سے اپنے جاری بیاں میں کہا کے یوم القدس صرف اسلام کا نہیں انسانیت کا مسئلہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ اسرائیل فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کررہا ہے وہ صرف اسلام دشمنی نہیں بلکہ انسانیت دشمنی بھی ہے اسلیے کہ جو بربریت وہ انجام دے رہا ہے وہ انسانیت کے خلاف ہے بلکہ امریکہ اور یورپی ممالک تو وہ ملک ہیں جو جانور پر بھی رحم ومحبت کے درس دیتے ہیں پھر انہیں فلسطین یمن افغانستان میں ہوتا ظلم نظر کیوں نہی آرہا دراصل جو چیز خود کی پیدا کی گئ ہو وہ نظرکیسے آسکتی ہے اور اسرائیل جیسی ناپاک ریاست خود امریکہ کی پیداوار ہے یہ ظالم اسرائیلی جہاں نہ بچوں پر رحم کھاتا ہے نہ عورتوں اور بوڑھوں پر آج امن عالم کے علمبرداروں کو یوکرائن میں قتل ہونے والے نظر آتے ہیں اور آے دن کسی نہ کسی طرف سے آواز اٹھ رہی ہے مگر ان امن کے علمبرداروں کو نہ فلسطین نظر آتا ہے نہ یمن نہ عراق نہ افغانستان۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیلی اور اس کے تعلق دار کسی بھی مسلک سے تعلق رکھنے والے ہوں سب ظالم ہیں اور ہم ان کے مقابلے میں مظلوموں کی حمایت اعلان کرتے ہیں اور یہ حمایت اسلیے نہیں کہ یہ مسلمان ہیں بلکہ اسلیے کہ یہ انسان ہیں اور کسی بھی مکتب فکر میں انسانیت پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے بلکہ جانوروں کے ساتھ بھی وہ سلوک نہیں کیا جاتا جو اسرائیلی درندے انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کے امریکہ کو دوسرے مملاک مداخلت اور اپنی سرداری کا جنوں ہے جو ڈالر کی جھنکار دکھا کر کرتا ہے لیکن یادرکھے پاکستانی قوم غیور قوم ہے وہ کبھی بھی اپنی آذادی کا سودا نہی کرے گی جو کے ان کے آباو اجداد نے قربانیوں کے بعد حاصل کی ہو انہوں نے کہا کے ہمارے وطن عزیز پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت امریکہ کو مہنگی پڑے گی انئوں نے کہا کے امریکی مداخلت پر ہماری خاموشی وطن عزیز کے لئے سنگین خطرات کا باعث ہو سکتی ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .