حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے سرکاری دفترِ اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی صحافی اسلام الکومی کی شہادت کے بعد غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد ۲۳۹ ہوگئی ہے۔
بیان میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور منظم طریقے سے قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام آزادیِ اظہار رائے اور صحافت پر براہِ راست حملہ ہے۔
دفتر نے عالمی اداروں خصوصاً انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس، عرب جرنلسٹس یونین اور دنیا بھر کے میڈیا اداروں سے اپیل کی کہ وہ غزہ کے صحافیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں اور اسرائیلی جرائم کی کھل کر مذمت کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ: "ہم اسرائیلی قابض حکومت، امریکہ اور ان ممالک کو جو غزہ میں اجتماعی قتلِ عام کی حمایت کر رہے ہیں، جن میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس شامل ہیں، براہِ راست ان سنگین اور وحشیانہ جرائم کے لیے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔"










آپ کا تبصرہ