پیر 7 اپریل 2025 - 15:06
غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 210 تک پہنچ گئی

حوزہ/ غزہ میں اسرائیلی حملے میں مزید ایک صحافی کی شہادت کے بعد شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 210 تک جا پہنچی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی حملے میں مزید ایک صحافی کی شہادت کے بعد شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 210 تک جا پہنچی ہے۔

دفتر اطلاعاتی حکومت غزہ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے خان یونس میں صحافیوں کے کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں صحافی حلمی الفقعاوی شہید اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ فلسطینی صحافیوں کی تنظیم اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں نے اسرائیل کی اس بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطینی نے اس وحشیانہ حملے کو جنگی جرم اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جو جنگی تنازعات میں صحافیوں اور شہریوں کے تحفظ پر زور دیتے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں ناصر اسپتال کے قریب ایک صحافتی کیمپ کو براہ راست نشانہ بنایا، جس میں احمد منصور نامی صحافی کو زندہ جلتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز عالمی سطح پر شدید ردعمل کا باعث بنی ہیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے ذریعے اسرائیل نے پوری دنیا کے سامنے آزادیٔ صحافت کے اصولوں کو روند ڈالا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha