جمعہ 2 جنوری 2026 - 11:10
حماس: اسرائیلی جنایات صحافیوں کی آوازِ حق کو خاموش نہیں کر سکتیں

حوزہ/ حماس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے صحافیوں کے خلاف جاری جرائم، حق اور مظلوموں کی آواز کو دبانے میں ناکام رہیں گے۔ تحریک نے بتایا کہ ۷ اکتوبر ۲۰۲۳ سے جاری دو سالہ خونریز جنگ اور نسل کشی کے دوران غزہ کی پٹی میں 257 فلسطینی صحافی اور میڈیا کارکن شہید کیے جا چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے صحافیوں کے خلاف جاری جرائم، حق اور مظلوموں کی آواز کو دبانے میں ناکام رہیں گے۔ تحریک نے بتایا کہ ۷ اکتوبر ۲۰۲۳ سے جاری دو سالہ خونریز جنگ اور نسل کشی کے دوران غزہ کی پٹی میں 257 فلسطینی صحافی اور میڈیا کارکن شہید کیے جا چکے ہیں۔

یہ بات حماس نے فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن (۳۱ دسمبر) کے موقع پر جاری بیان میں کہی۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی صحافیوں کا کردار قابض قوتوں کی گولیوں سے زیادہ طاقتور ہے اور رہے گا، کیونکہ وہ زمینی حقائق دنیا کے سامنے لانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی قیادت کو فلسطین میں صحافیوں کے خلاف کیے گئے جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے اور اس حوالے سے ایک جامع بین الاقوامی اقدام عمل میں لایا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ کی جنگ نے اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، جو حقائق کی اشاعت اور آزاد صحافت کا سب سے بڑا دشمن بن کر سامنے آیا ہے۔ فلسطینی صحافیوں نے مسلسل اور براہِ راست نشانہ بنائے جانے کے باوجود زمینی حقائق کی رپورٹنگ جاری رکھی، جس کے نتیجے میں اسرائیلی پروپیگنڈے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا اور اس کی خونخوار حقیقت دنیا پر آشکار ہوئی۔

حماس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید صحافیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور فلسطینی میڈیا حق، انصاف اور مظلوموں کی نمائندگی کا فریضہ پوری قوت کے ساتھ ادا کرتا رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha