۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ترک عوام کا امریکہ کے خلاف مظاہرہ

حوزہ/ ترک عوام امریکی فوج کے راڈار اڈے کورہ جیک کے سامنے جمع ہوئے اور واشنگٹن کو ایک واضح پیغام دیا ترکی خطے میں اسرائیل کی آنکھ اور کان نہیں بنے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ترکی کی وطن پارٹی اور ترک یوتھ یونین نے فلسطینی عوام اور غزہ کے عوام کے خلاف یروشلم میں قابض صیہونی حکومت کے جرائم اور غیر انسانی کاروائیوں کے جواب میں ایک مشترکہ پریس بیان جاری کیا،کہا جاتا ہے کہ ترکی کے شہر مالاتیہ کے شہر "کورہ جیک" کے قریب واقع امریکی فوجی راڈار اڈے کا مقصد دہشت گرد صہیونی حکومت اور اسرائیل کے غاصب کو ایران سے داغے گئے میزائلوں سے بچانا ہے۔

تصویری جھلکیاں: ترکی عوام کا امریکہ کے خلاف مظاہرہ

یادرہے کہ کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق  یہ راڈار اڈہ در حقیقت یورپ کے براعظم کے علاقے کی حفاظت کرتا ہے اور اسی وقت ترکی  کے سر پر تلوار کی طرح  لٹک ہے نیزاس ملک کے لیے خطرہ بنا ہواہے۔

ترک  وطن پارٹی اور ترک یوتھ یونین کے مشترکہ پریس ریلیز کو پارٹی کے نائب عارف ڈوگن نے پڑھتے ہوئے کہا  کہ  ہم فلسطینی محافظوں کو سلام کرتے ہیں جو اپنی سرزمین کا دفاع کررہے ہیں  اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مسجد اقصیٰ پر حملے در حقیقت انسانیت پر حملہ ہیں اور ان حملوں کے اہداف میں ترکی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین میں انسانیت فلسطینی عوام کی شکل میں لڑرہی ہے، فلسطین میں جو خون بہایا گیا وہ انسانیت کا خون ہے،فلسطینی شہدا انسانیت کی راہ میں شہیدوالے جیالے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  متاثرین صرف عرب ، مسلمان اور مظلوم فلسطینی عوام ہی نہیں ہیں بلکہ سامراج اور صہیونیت کے حملے پوری انسانیت کے خلاف ہیں ،ان حملوں کے اہداف میں ترکی بھی شامل ہے۔

ترکی کی وطن پارٹی کے نائب رہنماء نے کہا کہ ہم یہاں اس جاسوس گھونسلے کے سامنے اعلان کرتے ہیں کہ  کورہ جیک فوجی راڈار اڈے کو فوری طور پر ترک مسلح افواج کے مکمل کنٹرول میں ہونا چاہئے،یہ فلسطین کی حمایت میں سب سے اہم اقدام ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .