۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جشن ہالووین

حوزہ/ سعودی حکومت کے ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں اسلامی ملک سعودی عرب میں دنیا بھر کے مسلمانوں کا مقدس ترین مقام پر ایسا کیا گیا جس کا شاید پہلے تصور بھی نہیں کیا گیا تھا۔ اس مقدس شہر میں سینما گھر اور میوزک کنسرٹس کے بعد اب شیطان پرستوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ ایک ایسی سرزمین پر کیا ہے جہاں شیطان کو سنگسار کیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکومت کے ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں اسلامی ملک سعودی عرب میں دنیا بھر کے مسلمانوں کا مقدس ترین مقام پر ایسا کیا گیا جس کا شاید پہلے تصور بھی نہیں کیا گیا تھا۔ اس مقدس شہر میں سینما گھر اور میوزک کنسرٹس کے بعد اب شیطان پرستوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ ایک ایسی سرزمین پر کیا ہے جہاں شیطان کو سنگسار کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب جو کہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقام میں سے ایک ہے، اس پر شیطانوں کا غلبہ ہوتا جا رہا ہے۔ سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں مسلمان شیطان کی تین علامتوں کو سنگسار کرتے ہیں، لیکن اب اس ملک میں شیطانوں کی پرستش کرنے والے پیدا ہو رہے ہیں۔ ایک طرف دنیا بھر کے مسلم مذہبی رہنما اور علماء ہالووین منانے کو ممنوع قرار دیتے ہیں دوسری طرف آل سعود حکومت کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ان تمام باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سعودی عرب میں شیطان پرستوں کی حمایت کرتے ہیں اور جشن ہالووین مناتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب سے سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے حکمران اور ان کے بیٹے محمد بن سلمان ولی عہد بنے ہیں، انہوں نے شیطان پرستوں کو اس ملک میں جشن ہالووین منانے کی اجازت دی ہے۔

مسلم اسکالرز اور مذہبی رہنماؤں نے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ سعودی عرب جیسے اسلامی ملک میں ایسی شیطانی سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ آخر کیا وجہ ہے کہ سعودی عرب میں اس طرح کی شیطانی تقریبات کی ضرورت پیش آئی ہے؟ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت آل سعود کی نظر میں اسلام کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے کسی بھی کام میں اسلامی ثقافت کی کوئی جھلک نظر نہیں آتی۔

سعودی عرب وہی ملک ہے جہاں جنت البقیع میں اہلبیت پیغمبر (ص) کی قبروں کو صرف اس لیے مسمار کیا گیا تھا کہ وہ اسے بت پرستی کہتے تھے، لیکن آج وہی سعودی شیاطین کے بت بنا کر اسے منا رہے ہیں، کیا آل سعود کو یاد نہیں تھا کہ خدا اور پیغمبر اسلام (ص) نے مسلمانوں کو بتوں کی پرستش سے خبردار کیا ہے؟

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .