۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مجلس شیعه لبنان

حوزہ / شیعہ مجلس اعلی لبنان کی جانب سے طنز و مزاح کے پروگرام میں شیعہ مسلمانوں کے عقائد کی توہین کی مذمت کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مجلس اعلی لبنان نے طنز و مزاح کے ایک پروگرام میں شیعہ مسلمانوں کے عقائد مزاحمتی محاذ اور شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غاصب صہیونیوں کی بہت بڑی خدمت قرار دیا ہے۔

شیعہ مجلس اعلی لبنان نے اپنے بیانیے میں ذکر کیا ہے کہ آزادیٔ بیان کے بہانے لوگوں کی عزت و آبرو کو خاک میں ملایا جا رہا ہے۔

شیعہ مجلس اعلی لبنان نے اپنے بیانیے میں مزید لکھا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کا یہ اقدام اس شعبے سے متعلقہ حکام کی بے توجہی کا نتیجہ ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ ان بداخلاقیوں کا راستہ روکیں اور اس اقدام میں ملوث افراد کو سخت سزا دیں۔

شیعہ مجلس اعلی لبنان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ بعض بے دین اور بد اخلاق لوگ جو قومی اور اخلاقی اقدار سے کھیلتے ہیں وہ الیکٹرونک میڈیا سے غلط استفادہ کرتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان افراد کو اس حساس ادارے سے نکال باہر کیا جائے اور ہم قانون اور عدالتی راستے سے بھی اس مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .