حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان نے سرحد پر صیہونی افواج کی مشکوک نقل و حرکت پر اپنی فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے اور سرحدی دیوار کی طرف صیہونی افواج کی طرف سے کسی بھی قسم کی دراندازی کی صورت میں کارروائی کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔
اسی دوران اقوام متحدہ کے زیر کنٹرول UNIFIL فورس نے بھی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے میں اپنی فوج میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ ناجائز صیہونی حکومت نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان دینے سے گریز کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گیس اور تیل کے ذخائر سے مالا مال اس 860 مربع کلومیٹر سمندری علاقے پر لبنان اور ناجائز صیہونی حکومت کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 2020 کے بعد سے، دونوں فریقوں نے امریکہ اور اقوام متحدہ کے ذریعے کئی بالواسطہ بات چیت کی ہے، اور گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں، دونوں فریقوں نے سمندری حدود کی حد بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔