۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر:برگزاری همایش ۹دی درناحیه مقاومت بسیج شهرستان آران وبیدگل

حوزہ / ثقلین ثقافتی کمپلیکس کاشان کے مسئول نے کہا: دشمن ایرانی عوام کے اتحاد و یکجہتی سے خوفزدہ ہے۔ بدقسمتی سے کچھ لوگ انقلابِ اسلامی اور امام راحل (رح) کے مکتب کی عظمت کوصحیح درک نہ کر سکے اور گمراہ ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کاشان سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر کاشان میں گذشتہ رات 9 دی کی مناسبت سے امام جمعہ کاشان، صوبے کے حکام، بسیج، علاقے آران اور بیدگل کے مختلف طبقات کے افراد کی موجودگی میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ثقلین ثقافتی کمپلیکس کاشان کے سربراہ حجت الاسلام خلیل غزلاوی نے شہید سلیمانی کی شخصیت کی مختلف جہات کو بیان کرتے ہوئے کہا: ولایت فقیہ کے پروردہ ان سپوتوں اور جمہوری اسلامی کے طاقتور افراد کے بارے میں مقالے لکھے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا: ہمیں انقلاب اسلامی ایران کی قدر و عظمت کو درک کرنا چاہیے۔ بدقسمتی سے کچھ لوگ انقلابِ اسلامی اور امام خمینی (رح) کے مکتب و قیادت کی عظمت کو نہ سمجھ کر یا کج فہمی کی وجہ سے گمراہ ہو گئے ہیں۔

حجت الاسلام غزلاوی نے کہا: دشمن ایرانی عوام کے اتحاد اور ہمدلی سے خوفزدہ ہے اور وہ مختلف سازشوں سے ایران کو کمزور کرنے اور انقلابِ اسلامی کے اقدار کو ضعیف کرنے کی کوشش میں ہے۔

انہوں نے کہا: اسکولوں کے پرنسپل اور ذمہ دار افراد کو چاہیے کہ وہ تعلیم و تربیت کی مکمل منصوبہ بندی اور اسلامی و ایمانی بیداری کے ذریعے طلباء اور جوانوں کو ایران کے اسلامی نظام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ کریں۔

دشمن ایرانی عوام کے اتحاد و یکجہتی سے خوفزدہ ہے / انقلاب اسلامی ایران کی قدر و عظمت کو درک کرنے کی ضرورت ہے

دشمن ایرانی عوام کے اتحاد و یکجہتی سے خوفزدہ ہے / انقلاب اسلامی ایران کی قدر و عظمت کو درک کرنے کی ضرورت ہے

دشمن ایرانی عوام کے اتحاد و یکجہتی سے خوفزدہ ہے / انقلاب اسلامی ایران کی قدر و عظمت کو درک کرنے کی ضرورت ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .