۲۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۰ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 18, 2024
حجت الاسلام ابراهیمی/ میناب

حوزہ / حجت الاسلام ابراہیمی نے سردار شہید سلیمانی کی شہادت کی برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سردار شہید حاج قاسم سلیمانی ہم میں سے ہر ایک پر امامت و ولایت کی اطاعت کے مسئلہ میں حجتِ الہی شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے امامت و ولایت کی اطاعت کے راستے میں اپنی جان تک قربان کردی۔

حوزہ نیوز ایجنسی ہرمزگان سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر میناب کے امام جمعہ حجۃ الاسلام محسن ابراہیمی نے نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران سردار شہید سلیمانی کی شہادت کی برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس دور میں ہماری اہم ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ دشمن کی جانب سے ایجاد کئے گئے فتنوں اور فسادات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

خطیب جمعہ میناب نے مزید کہا: ملک کے سیاسی و سماجی اداروں کا فرض ہے کہ وہ نوجوان نسل کو حقیقت سے روشناس کریں۔

انہوں نے مزید کہا: فتنوں سے بچنے کے لیے ہمیں امامت و ولایت کی کشتی کو تلاش اور ہر زمانے میں ولایت کی اطاعت و پیروی کرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام ابراہیمی نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سردار شہید حاج قاسم سلیمانی ہم میں سے ہر ایک پر امامت و ولایت کی اطاعت کے مسئلہ میں حجتِ الہی شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے امامت و ولایت کی اطاعت کے راستے میں اپنی جان تک قربان کردی۔

خطیب جمعہ میناب نے مزید کہا: جہادِ تبیین ہم میں سے ہر ایک پر لازم و ضروری ہے اور جہادِ تبیین تمام مردوں اور عورتوں، بوڑھے اور جوان سب کے لیے ہے۔ ہم سب کو دشمن کی جانب سے موجودہ دور کے فتنوں سے محفوظ رہنے کے لیے جہادِ تبیین انجام دینے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .