منگل 21 اکتوبر 2025 - 10:23
قم اور مشہد میں بین الاقوامی کانفرنس "میرزا نائینی" کا انعقاد/ مرحوم نائینی؛ ایک ایسے  فقیہ تھے جو دین کو سیاست سے جدا نہیں سمجھتے تھے

حوزہ/ بین الاقوامی کانفرنس "میرزا نائینی" کا آغاز جمعرات 23 اکتوبر کو قم المقدسہ میں جبکہ اختتامیہ 25 اکتوبر کو مشہد میں منعقد ہوگا۔ کانفرنس میں رہبر انقلاب اسلامی اور مراجع تقلید کے پیغامات پیش کیے جائیں گے اور ایک مرجع تقلید افتتاحی نشست سے خطاب کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی کانفرنس "میرزا نائینی" کا آغاز جمعرات یکم 23 اکتوبر کو قم المقدسہ میں جبکہ اختتامیہ 25 اکتوبر کو مشہد میں ہوگا۔ کانفرنس میں رہبر انقلاب اسلامی اور مراجع تقلید کے پیغامات پیش کیے جائیں گے اور ایک مرجع تقلید افتتاحی نشست سے خطاب کریں گے۔

تصاویر دیکھیں:

بین الاقوامی کانفرنس "میرزا نائینی‘‘ کے سلسلے میں پریس کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس منعقد کرنے والی کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سائبر اسپیس مرکز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرزا نائینی ایسے فقیہ اور مجاہد عالم تھے جنہوں نے دین اور سیاست کو جدا نہیں سمجھا۔ وہ امت اسلامی کی عزت و آزادی کے علَمبردار اور استکبار کے مقابل استقامت کی علامت تھے۔ انہوں نے جنگ عظیم کے بعد برطانوی استعمار کے خلاف عراق میں تحریک برپا کی جس کے نتیجے میں انہیں دیگر علما کے ساتھ ایران منتقل ہونا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ان کے عراق سے ایران ہجرت کے سو سال مکمل ہونے پر منعقد کی جا رہی ہے تاکہ علمی و تاریخی سطح پر ان کی خدمات کو اجاگر کیا جا سکے اور امت اسلامی کو موجودہ بحرانوں کے مقابلے میں فکری رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ مرحوم نائینی کے نزدیک حاکمیت صرف خداوندِ متعال اور ان نمائندگان کی ہے جو ایمان، تقویٰ اور علم میں ممتاز ہوں۔ انہوں نے اپنی معروف تصنیف تنبیہ الامۃ و تنزیہ الملۃ میں واضح کیا کہ حکومت کو شریعت کے اصولوں کا پابند ہونا چاہیے تاکہ عوام استبداد سے محفوظ رہیں۔

حجت الاسلام فرخ فال نے بتایا کہ آیت اللہ استادی کی صدارت میں پانچ علمی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں فقہ، اصول، سیرت، حدیث، قرآن اور سیاسی نظریات پر تحقیقی کام کیا جا رہا ہے۔ اب تک ایران و نجف سے دو سو علمی مقالات موصول ہوئے، جن میں سے ستر منتخب مضامین پانچ جلدوں پر مشتمل مجموعے کی صورت میں شائع کیے گئے ہیں۔

کانفرنس کے موقع پر مرحوم نائینی کے چالیس علمی و فقہی مجلدات اور ایک جلد سوانح عمری پر مشتمل 41 جلدوں کی موسوعہ بھی منظرعام پر آئے گی۔

ان کے مطابق، یہ بین الاقوامی کانفرنس نہ صرف ایران بلکہ نجف و کربلا میں بھی منعقد ہوگی۔ نجف میں یہ اجلاس 28 اکتوبر کو اور اختتامیہ کربلا میں 30 اکتوبر کو ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں جب استکبار اور صہیونی طاقتیں امت اسلامی کے خلاف براہ راست میدان میں ہیں، ایسی شخصیات کی یاد منانا امت کے اتحاد و بیداری کا ذریعہ ہے۔

قم اور مشہد میں بین الاقوامی کانفرنس "میرزا نائینی" کا انعقاد/ مرحوم نائینی؛ ایک ایسے  فقیہ تھے جو دین کو سیاست سے جدا نہیں سمجھتے تھے

حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سائبر اسپیس سینٹر کے سربراہ حجت الاسلام رضا رستمی نے بھی کہا کہ کانفرنس کا مقصد میرزا نائینی کے علمی و سیاسی نظریات کا ایک بار پھر نئے طریقے سے جائزہ لینا اور ان کے افکار کو نئی نسل تک پہنچانا ہے، تاکہ امت اسلامی ان کے افکار سے وحدت، بصیرت اور مزاحمت کا پیغام حاصل کر سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha