حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ ہند حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الٰہی نے دہلی ہندوستان میں جمعیتِ علمائے ہند کے مرکزی دفتر میں اس تنظیم کے صدر مولانا سید ارشد مدنی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات میں امت مسلمہ کے اتحاد، نوجوان نسل کی دینی رہنمائی، علمی و ثقافتی تعاون اور مظلومینِ عالم اسلام کی حمایت جیسے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
حجت الاسلام والمسلمین حکیم الہٰی نے جمعیتِ علمائے ہند کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر دینی مدارس اور علما کی کوششیں نہ ہوتیں تو آج اسلام اس مضبوط حالت میں موجود نہ ہوتا۔
مولانا ارشد مدنی نے ایرانی نمائندے کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے کہا کہ علماء کے درمیان روابط اور تعاون امت کے اتحاد کے لیے بے حد ضروری ہے۔
دونوں رہنماؤں نے قرآن کریم کی خدمت، حفاظ کی اہمیت اور امت میں قرآنی بیداری کے کردار پر بھی گفتگو کی، جبکہ مشترکہ علمی و تحقیقی سرگرمیوں، کانفرنسوں اور اساتذہ و طلبہ کے تبادلے کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
بعض ہندوستانی تحلیل گر کے مطابق، یہ ملاقات ایران اور ہندوستان کے درمیان دینی و ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک مثبت قدم قرار دی جا رہی ہے۔









آپ کا تبصرہ