۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
فری میڈیکل کیمپ

حوزہ / جلالپور، امبیڈکر نگر میں شہادتِ امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مرکز عزاء جلالپور کے محلہ مصطفٰی آباد میں گیٹ ویل چیریٹیبل کلینک نئی بازار کے زیر اہتمام فری چیک اپ اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد کو مفت ٹیسٹ اور ادویات کی تقسیم کے ساتھ طبی مشورے بھی دئیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جلالپور، امبیڈکر نگر میں شہادتِ امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مرکز عزاء جلالپور کے محلہ مصطفٰی آباد میں گیٹ ویل چیریٹیبل کلینک نئی بازار کے زیر اہتمام فری چیک اپ اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد کو مفت ٹیسٹ اور ادویات کی تقسیم کے ساتھ طبی مشورے بھی دئیے گئے۔

اس میڈیکل کیمپ میں دور دراز علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

ہندوستان؛ گیٹ ویل کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام؛ سماجی خدمات سب سے بڑا مذہب: ڈاکٹر رضوی

میڈیکل کیمپ کی دیکھ بھال کرنے والے علی زینبی نے بتایا کہ ڈاکٹر ٹی رضوی کی قیادت میں ایک ٹیم کا اہتمام کیا گیا۔

ڈاکٹر ٹی رضوی نے کہا کہ سماجی خدمات سب سے بڑا مذہب ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر کمیل عباس، ڈاکٹر انتخاب حیدر، ڈاکٹر حیدر نواز، ڈاکٹر عنایت عباس، ڈاکٹر مبشر حسین موجود رہے۔ مذکورہ ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور دوائیاں دیں اس کے علاوہ پیتھالوجی اور نرسنگ اسسٹنٹ وغیرہ موجود تھے۔

گیٹ ویل چیریٹیبل کلینک کے صدر مولانا عقیل عباس زینبی نے آنے والے تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپ سال میں کئی بار منعقد ہونے چاہئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .