۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
محفل عید شجاع

حوزہ/علی گڑھ ہندوستان میں شہدائے کربلا کے دو مہینے آٹھ دن چلے غم، مجلس، سینہ زنی، شبّ داری اور ماتمی جلوس کے بعد گزشتہ شب امامیہ ہال نیشنل کالونی علی گڑھ میں عید زہراؑ اور تاج پوشی امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے موقع پر بڑے تزک و احتشام سے پُر نور محفل کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی گڑھ ہندوستان میں شہدائے کربلا کے دو مہینے آٹھ دن چلے غم، مجلس، سینہ زنی، شبّ داری اور ماتمی جلوس کے بعد گزشتہ شب امامیہ ہال نیشنل کالونی علی گڑھ میں عید زہراؑ اور تاج پوشی امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے موقع پر بڑے تزک و احتشام سے پُر نور محفل کا انعقاد کیا گیا۔

علی گڑھ؛ عید زہراؑ اور تاج پوشی امام زمانہ (ع) کی مناسبت سے پُرنور محفل کا انعقاد

اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین الحاج مولانا سید شباب حیدر صاحب قبلہ نے اپنی تقریر میں عید زہراؑ اور تاج پوشی امام زمانہ ع کی اہمیت، قدر و منزلت بیان کی۔

مولانا موصوف نے محفل کی فضیلت کو فصاحت سے وضاحت کی جس سے حاضرین محفل محظوظ ہوئے اور عمل صالح کی راہ پر گامزن ہونے کے لئے صلاح دی، باعث افتخار و نجات کی دعا کی۔ مولانا سید شباب حیدر صاحب قبلہ نے امام زمانہ ع کے ظہور کے تعجیل کی اور مومنین کرام کے اعوان و انصار میں شامل ہونے کیلئے بھی دعائیں کی

مولانا موصوف کے بعد شعرائے اہلبیت علیہم السلام میر راشد صاحب، دانش زیدی صاحب، جعفر ایرانی صاحب وغیرہ نے دل و قلب کو منور کرنے والے کلام پیش کیا جس پر مؤمنین حضرات سے داد و تحسین حاصل کی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ محرم الحرام کا چاند نمودار ہوتے ہی عزاداران شہدائے کربلا کالے کپڑے میں ملبوس ہو جاتے ہیں اور کسی خوشی میں شرکت نہیں کرتے اور نہ کوئی خوشی کے پروگرام انعقاد کرتے ہیں۔ آج کی خوشی اس لئے منائی جاتی ہے کہ آج ہی کے روز امام علیؑ ابن الحسینؑ اور شیرؑ خدا کی شہزادی حضرت زینبؑ کے چہروں پر مسکراہٹ آئی تھی۔ آپ دونوں علیہم السلام کربلا، کوفہ، شام اور قید کے مصائب برداشت کیے، عزاداری قائم کی اور مقصد کربلا کی تبلیغ و تشہیر کی۔

محفل میں شرکت کرنے والوں میں اعظم عابدی صاحب، مصطفٰی بلگرامی صاحب، توقیر صاحب، افسر صاحب، مدبر صاحب، شہباز جونی صاحب اور کثیر تعداد میں مؤمنین کرام تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .