اتوار 20 اپریل 2025 - 19:30
اے ایم آر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام کامیاب مفت طبی کیمپ کا انعقاد

حوزہ/اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے 19 اپریل 2025 بروز ہفتہ اے ایم آر چیریٹبل کلینک رادھے شیام پارک خریجی ہندوستان میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جو کامیابی سے ہمکنار ہوا؛ کیمپ میں معروف معالجین ڈاکٹر فضہ فاطمہ اسپیشلسٹ زنان اور ڈاکٹر محمد ظاہر نے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور درکار طبی مشورے فراہم کیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے 19 اپریل 2025 بروز ہفتہ اے ایم آر چیریٹبل کلینک رادھے شیام پارک خریجی ہندوستان میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جو کامیابی سے ہمکنار ہوا؛ کیمپ میں معروف معالجین ڈاکٹر فضہ فاطمہ اسپیشلسٹ زنان اور ڈاکٹر محمد ظاہر نے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور درکار طبی مشورے فراہم کیے۔

اے ایم آر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام کامیاب مفت طبی کیمپ کا انعقاد

ڈاکٹر فضہ فاطمہ نے مریضوں کو یقین دلایا کہ یہ کیمپ ایک جاری سلسلہ ہے اور جب بھی ضرورت پیش آئے تو وہ فون یا آن لائن مشاورت کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مریض مزید سہولت کے لیے اے ایم آر چیریٹبل کلینک، رادھے شیام پارک، خریجی، دہلی آ کر ان کا کارڈ یا رابطہ نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔

کیمپ کے تمام انتظامات اے ایم آر چیریٹبل کلینک کے منتظم جناب شان حیدر زیدی نے بخوبی انجام دئیے اور اس موقع پر ٹرسٹ کے ممبران جناب ایثار تقوی اور رضی زیدی نے ڈاکٹر فضہ فاطمہ اور ڈاکٹر محمد ظاہر کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی کلینک میں مریضوں کو طبی مشورے اور معائنے کی سہولت جاری رکھنے کی درخواست کی۔

اے ایم آر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام کامیاب مفت طبی کیمپ کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • ضیغم علی IN 08:58 - 2025/04/21
    بہت خوب
  • مبین فاطمہ IN 09:02 - 2025/04/21
    خواتین کی بیماریوں کے مسائل بہت ہیں اس طرح کے کام ہونے چاہیے جزاک اللہ
  • مفضل مہدی IN 09:34 - 2025/04/21
    سماج اور معاشرے کی اہم ضرورت ہے بہت اچھا قدم ہے