حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر کے بزرگ عالم دین، مختلف کتابوں کے مصنف، "الغدیر" کی چند جلدوں کے مترجم اور مؤمنین کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے مبلغ مکتبہ اہلبیت علیہ السّلام حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد باقر الصفوی عالم اجسام سے عالم ارواح کی جانب کوچ کر گئے ہیں۔
اس موقع پر، شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا ہندوستان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
انا للّٰہ و انا الیہ راجعون
قال علی علیہ السلام: العلماء باقون ما بقي الليل و النهار.
جموں و کشمیر کے ایک بزرگ عالم دین، مختلف کتابوں کے مصنف، "الغدیر" کی چند جلدوں کے مترجم اور مؤمنین کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے مبلغ مکتبہ اہلبیت علیہم السّلام عالی جناب علامہ سید محمد باقر الصفوی قدس اللہ نفسہ الزکیہ عالم اجسام سے عالم ارواح کی جانب کوچ کر گئے۔
آپ کی ہیمالیائی شخصیت کے لیے یہی کافی ہے کہ پورے کشمیر میں آپ سب سے بزرگ عالم دین کی حیثیت سے پہچانے جاتے تھے، آپ کی المناک رحلت سے تمام علمائے کرام و مؤمنین مغموم و سوگوار ہیں۔
شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا ہندوستان نم آنکھوں سے آپ کی المناک رحلت پر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی بارگاہِ عصمت و طہارت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہے اور اللہ سے دعا کرتا ہے کہ مولانا مرحوم کے رشتے داروں کو اس غم کے سہنے کی طاقت و قوت عنایت فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
شریک غم: محمد اسلم رضوی پونا









آپ کا تبصرہ