منگل 22 اپریل 2025 - 11:29
ہندوستان؛ ادارۂ ریاض القرآن کی ”قرآن اور ہم“ کلاسوں میں 9 سو سے زائد طلبا و طالبات شریک/اختتامی تقریب منعقد

حوزہ/ادارۂ ریاض القرآن لکھنؤ کے تحت حسب سابق اس سال بھی رمضان المبارک میں ہندوستان کے مختلف علاقوں میں تعلیماتِ قرآن کی ترویج کے لیے دروس کا اہتمام ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارۂ ریاض القرآن کی جانب سے ہندوستان کے مختلف علاقوں میں ہر سال ماہ مبارک رمضان میں دینی و تعلیمی کلاسز کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں قوم کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

ہندوستان؛ ادارۂ ریاض القرآن کی ”قرآن اور ہم“ کلاسوں میں 9 سو سے زائد طلبا و طالبات شریک/اختتامی تقریب منعقد

ادارۂ ریاض القرآن لکھنؤ کے سیکریٹری مولانا صابر علی عمرانی نے بتایا کہ ادارۂ ریاض القرآن لکھنؤ کے زیر اہتمام گزشتہ دو دہائیوں سے مسلسل قوم کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے اس قسم کی دینی تعلیمی کلاسز کا یہ سلسلہ ہندوستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف مواقع (سمر ویکیشن و رمضان المبارک) بشکل دینی و تعلیمی کیمپ بعنوان "قرآن اور ہم" منعقد ہوتا ہے۔

ہندوستان؛ ادارۂ ریاض القرآن کی ”قرآن اور ہم“ کلاسوں میں 9 سو سے زائد طلبا و طالبات شریک/اختتامی تقریب منعقد

اس سال ماہ مبارک رمضان 1446 میں ادارہ کی جانب سے حیدرآباد کے علاوہ اترپردیش کے شہر میرٹھ، عبداللہ پور اور بنگال مرشد آباد میں دینی تعلیمی کلاس کا اہتمام کیا گیا، جن میں ادارہ کے فعال استاد حجۃ الاسلام مولانا رضوان حیدر کے علاوہ مولانا ظہیر عباس کشمیری، مولانا راقم رضا صاحبان اور عالمہ و فاضلہ خواہر شاہدہ بانو، خواہر فرح اختری، خواہر سمیہ، خواہر نصرت، خواہر بتول رضوی اور خواہر محدثہ نے تدریس کے فرائض انجام دیئے۔

ہندوستان؛ ادارۂ ریاض القرآن کی ”قرآن اور ہم“ کلاسوں میں 9 سو سے زائد طلبا و طالبات شریک/اختتامی تقریب منعقد

مولانا صابر علی عمرانی صاحب نے بتایا کہ اس سلسلے میں ادارہ کے فعال رکن و استاد حجۃالاسلام مولانا رضوان حیدر جوائنٹ سیکریٹری ادارۂ ریاض القرآن و عالمہ و فاضلہ خواہر شاہدہ رضوی صاحبہ کی محنتیں و کاوشیں ہمیشہ سے قابلِ قدر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ان‌ کلاسز میں تقریباً نو سو سے زیادہ طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha