حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہلی ہندوستان میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران منعقد ہونے والا آئی میڈیکل کیمپ نہایت کامیاب اور مفید ثابت ہوا؛ بڑی تعداد میں شہریوں نے اس سے استفادہ کیا اور اپنی آنکھوں کے امراض کا معائنہ و علاج کروایا۔
اس کامیابی کے پیشِ نظر اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہر ہفتے باقاعدگی سے کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ اے۔ایم۔آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ اور لائف لائن آئی سینٹر دہلی نے مشترکہ طور پر کیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو علاج اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہر ہفتے صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کیا جائے گا۔ مقام: لائف لائن آئی سینٹر A-13، پریہ درشنی وہار، لکشمی نگر، دہلی-110092۔
کیمپ میں مریضوں کو آنکھوں کے علاج اور معائنے کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جن میں شامل ہیں:
فری او پی ڈی
فری چیک اپ
آنکھوں کا مکمل معائنہ
ماہر ڈاکٹر سے خصوصی مشورہ

مریضوں کا معائنہ معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر جاوید ایچ. فاروقی (MBBS, DNB) کریں گے، جو سینئر کنسلٹنٹ آئی اسپیشلسٹ اور Cornea, Cataract & Refractive Surgeon ہیں۔ ڈاکٹر فاروقی نے آسٹریلیا کے رائل ایڈیلیڈ اسپتال سے فیلوشپ بھی حاصل کر رکھی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق، کیمپ میں شرکت کے لیے صرف ₹100 رجسٹریشن فیس رکھی گئی ہے، جبکہ باقی تمام سہولتیں بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔
منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں اور اس نادر طبی خدمت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
www.amrmedicaltrust.com
amrtrust41@gmail.com
+919568146232
+919319570586
+91 98717 35839


04:30 - 2025/10/02









آپ کا تبصرہ