اتوار 30 نومبر 2025 - 23:15
مولانا سید محمود رضوی نے مفت آئی و میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا؛ ڈاکٹر فاروقی کی خدمات کو خراجِ تحسین

حوزہ/ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ اور لائف لائن آئی سینٹر دہلی کے باہمی اشتراک سے جاری ہر ہفتہ فری آئی و میڈیکل کیمپ میں اس ہفتے معروف عالم اور صحافی مولانا سید محمود حسن رضوی نے شرکت کی اور کیمپ کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی/ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ اور لائف لائن آئی سینٹر دہلی کے باہمی اشتراک سے جاری ہر ہفتہ فری آئی و میڈیکل کیمپ میں اس ہفتے معروف عالم اور صحافی مولانا سید محمود حسن رضوی نے شرکت کی اور کیمپ کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر مولانا محمود رضوی کے ہمراہ مولانا ذیشان حیدر رجیٹوی رکن اے ایم آر ٹرسٹ بھی موجود تھے۔ دونوں معزز شخصیات نے اپنی آنکھوں کا معائنہ بھی کرایا۔

مولانا سید محمود رضوی نے مفت آئی و میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا؛ ڈاکٹر فاروقی کی خدمات کو خراجِ تحسین

کیمپ میں خدمات انجام دینے والے ماہر چشم ڈاکٹر جاوید فاروقی کی مسلسل خدمتِ خلق اور انسانیت دوست خدمات کو دیکھتے ہوئے مولانا محمود رضوی اور مولانا ذیشان حیدر رجیٹوی نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔

مولانا سید محمود رضوی نے مفت آئی و میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا؛ ڈاکٹر فاروقی کی خدمات کو خراجِ تحسین

مولانا محمود رضوی نے ڈاکٹر جاوید فاروقی کی پیشہ ورانہ مہارت اور علمی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ: “ڈاکٹر فاروقی صاحب اپنے پیشہ میں نہایت ماہر ہیں اور عوام کے لیے بے پناہ ہمدردی رکھتے ہیں۔ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ساتھ مل کر ان کی خدمات انسان دوستی کی روشن مثال ہیں۔

مولانا سید محمود رضوی نے مفت آئی و میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا؛ ڈاکٹر فاروقی کی خدمات کو خراجِ تحسین

ٹرسٹ کے اراکین نے دونوں علماء کرام کی آمد کو باعثِ مسرت قرار دیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ یہ کیمپ آئندہ بھی ہر ہفتے عوام الناس کی خدمت کے لیے جاری رہیں گا۔

مولانا سید محمود رضوی نے مفت آئی و میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا؛ ڈاکٹر فاروقی کی خدمات کو خراجِ تحسین

مولانا سید محمود رضوی نے مفت آئی و میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا؛ ڈاکٹر فاروقی کی خدمات کو خراجِ تحسین

مولانا سید محمود رضوی نے مفت آئی و میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا؛ ڈاکٹر فاروقی کی خدمات کو خراجِ تحسین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha