اتوار 9 نومبر 2025 - 19:47
اولڈ مصطفی آباد دہلی میں فری آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد — 240 افراد کا معائنہ، علما کرام کی شرکت، مزید کیمپس کا اعلان

حوزہ/اولڈ مصطفی آباد دہلی ہندوستان میں فری آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا؛ جس میں 240 افراد کا معائنہ ہوا اور اس موقع پر علمائے کرام نے کیمپ کا دورہ کیا اور مزید کیمپس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اولڈ مصطفی آباد دہلی ہندوستان میں فری آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا؛ جس میں 240 افراد کا معائنہ ہوا اور اس موقع پر علمائے کرام نے کیمپ کا دورہ کیا اور مزید کیمپس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔

اولڈ مصطفی آباد دہلی میں فری آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد — 240 افراد کا معائنہ، علما کرام کی شرکت، مزید کیمپس کا اعلان

میرزا یوسف علی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام فری آئی میڈیکل کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں 240 افراد نے اپنی آنکھوں کا معائنہ کرایا۔ کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں کو مفت چشمے، ادویات اور بنیادی علاج فراہم کیے گئے۔

کیمپ میں یہ بات خاص طور پر سامنے آئی کہ بچوں کی بڑی تعداد کی بینائی کمزور پائی گئی۔ اس تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ دہلی نے اعلان کیا کہ بچوں کے لیے مزید تفصیلی معائنہ کیا جائے گا، جبکہ میرزا یوسف علی ویلفیئر ٹرسٹ بچوں کے لیے فری بس سروس فراہم کرے گا۔

تمام سہولیات سابقہ کیمپ کی طرح مکمل فری رہیں گی۔

علمائے کرام کی آمد اور دعائیں:

اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے متعدد علمائے کرام نے کیمپ کا دورہ کیا اور منتظمین کے جذبۂ خدمت کو سراہا۔ شریک علمائے کرام میں شامل تھے:

مولانا محمد رضا زیدی، امام جمعہ، کھجوری

مولانا احسان، امام جماعت، اولڈ مصطفی آباد

مولانا انور علی، امام جماعت، جدید مصطفی آباد

مولانا شاہد علی صاحب

مولانا شان حیدر صاحب

مولانا عارف رضا اعظمی

اولڈ مصطفی آباد دہلی میں فری آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد — 240 افراد کا معائنہ، علما کرام کی شرکت، مزید کیمپس کا اعلان

کیمپ کے اختتام پر مولانا سید رضی حیدر نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اس خدمتِ خلق کو ایک عظیم انسانی فریضہ قرار دیا۔ انہوں نے
شاہد مرزا صاحب، ویلفیئر ٹرسٹ کے تمام اراکین، ڈاکٹر جاوید فاروقی، لائف لائن آئی سینٹر دہلی کی ٹیم، اور رضاکاروں— مجتبیٰ زیدی، حاجی قاسم، مبین بانوں، اور جناب آشش (فارما کمپنی) — کا خاص شکریہ ادا کیا جنہوں نے بھرپور تعاون کیا۔

مزید کیمپس کا اعلان:

انتظامیہ نے بتایا کہ یہ سلسلہ اب باقاعدگی کے ساتھ جاری رہے گا اور لائف لائن آئی سینٹر دہلی میں مسلسل فری آئی کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ اور لائف لائن آئی سینٹر دہلی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ ہر ہفتے ایسے کیمپس منعقد کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہوں۔

ڈاکٹر جاوید فاروقی اور شاہد میرزا صاحب کے خیالات:

آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر جاوید فاروقی نے مریضوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ"آنکھیں انسان کی بہت بڑی نعمت ہیں۔ اگر بینائی درست ہو تو انسان دنیا کی خوبصورتی اور اچھے بُرے کا صحیح ادراک کر پاتا ہے۔ میں اے ایم آر ٹرسٹ کے ساتھ مل کر لوگوں کی آنکھوں کے علاج کے لیے پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کرتا رہوں گا۔ خدمتِ خلق ہی سب سے بڑی عبادت ہے۔

میرزا یوسف علی ویلفیئر ٹرسٹ کے ذمہ دار شاہد مرزا صاحب نے اس خدمت کو اپنے لیے باعثِ شرف قرار دیتے ہوئے مولانا رضی حیدر کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ"ہم عوام کی فلاح و بہبود کے ہر مشن میں آپ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • ظفر الاسلام IN 19:55 - 2025/11/09
    نیک اور مفید تحریک نیز خلوص دل و نیت سے کام کر رہے ہیں اسی لیے بلاتفریق مذہب و ملت اے ایم آر میڈیکل اینڈایجوکیشنل ٹرسٹ کے ممبر بن رہے ہیں
  • Faisal raza IN 04:58 - 2025/11/10
    Allah salamat rakhe
  • حسن علی IN 08:50 - 2025/11/10
    زندہ باد مولانا آپ نے وہ کیا جو آج تک بڑے بڑے بزرگان نہ کر سکے یا نہیں کیا اللہ مولانا اور ان کے تمام ساتھیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
  • حسن علی IN 08:50 - 2025/11/10
    زندہ باد مولانا آپ نے وہ کیا جو آج تک بڑے بڑے بزرگان نہ کر سکے یا نہیں کیا اللہ مولانا اور ان کے تمام ساتھیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
  • فہیم نقوی IN 09:35 - 2025/11/11
    سماج اور معاشرے کو خدمات اور اچحے لوگوں کی ضرورت ہے اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ بہت سے غرباء کا سکون بنا ہوا ہے