جمعہ 7 نومبر 2025 - 10:54
ایام فاطمیہ؛ جناب سیدہ (س) کی شناخت اور مظلومیت کے ادراک کے ایام: محترمہ زہراء یوسفی

حوزہ / زینبیہ ویمن ویلفیئر سوسائٹی IKMT کارگل ہندوستان کی جانب سے اولین مدافعِ ولایت و امامت، سیدہ نساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت اور ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء منعقد ہوئی؛ جس میں خواتین نے بھرپور شرکت کر کے جناب سیدہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زینبیہ ویمن ویلفیئر سوسائٹی IKMT کارگل ہندوستان کی جانب سے اولین مدافعِ ولایت و امامت، سیدہ نساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت اور ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء منعقد ہوئی؛ جس میں خواتین نے بھرپور شرکت کر کے جناب سیدہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ایام فاطمیہ؛ جناب سیدہ (س) کی شناخت اور مظلومیت کے ادراک کے ایام: محترمہ زہراء یوسفی

مجلس کا آغاز زیارتِ حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا سے ہوا۔

محترمہ زہراء یوسفی نے “ایامِ فاطمیہ اور کنیزانِ زہراء کی ذمہ داریاں” کے موضوع پر خطاب کیا۔

محترمہ زہراء یوسفی نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کو اپنی زندگی کے لیے مشعلِ راہ بنائیں اور اپنے بچوں کی تربیت زہراؑ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کریں۔

ایام فاطمیہ؛ جناب سیدہ (س) کی شناخت اور مظلومیت کے ادراک کے ایام: محترمہ زہراء یوسفی

انہوں نے کہا کہ “ہمیں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شناخت اور ان کی مظلومیت کو سمجھنے کے لیے فاطمیہ کی معرفت حاصل کرنا ضروری ہے۔”

آخر میں نمازِ جماعت شیخ محمد حسین اخلاقی کی امامت میں ادا کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha