منگل 28 اکتوبر 2025 - 23:24
حضرتِ زینب کبریٰ کا کردار انسانیت کے لیے مشعلِ راہ، محترمہ فضہ عزیزہ

حوزہ/ولادتِ باسعادتِ حضرتِ زینب سلام الله علیہا اور یومِ نرس کے موقع پر بسیج فاطمیہ انجمنِ صاحب الزمانؑ کے زیرِ اہتمام تیسورو کے استانِ عالیہ پر ایک پُروقار محفل کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل-لداخ/ ولادتِ باسعادتِ حضرتِ زینب سلام الله علیہا اور یومِ نرس کے موقع پر بسیج فاطمیہ انجمنِ صاحب الزمانؑ کے زیرِ اہتمام تیسورو کے استانِ عالیہ پر ایک پُروقار محفل کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

حضرتِ زینب کبریٰ کا کردار انسانیت کے لیے مشعلِ راہ، محترمہ فضہ عزیزہ

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور حدیثِ کسا سے ہوا۔

محفل میں محترمہ شہر محمدی، محترمہ فضّہ عزیزہ، محترمہ ارچو منصورہ اور محترمہ سیدہ رضوی نے شرکت کی۔

محترمہ سیدہ رضوی نے حضرتِ زینب سلام اللہ علیہا کے خطبۂ زینبیہ کو پیش کیا، جس کا بلتی زبان میں ترجمہ بلتستان کے مشہور عالمِ دین حجت الاسلام آغا سید اطہر موسوی نے کیا ہے۔

محترمہ فضّہ عزیزہ نے حضرتِ زینب سلام اللہ علیہا کی حیاتِ طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی، جبکہ محترمہ شہر محمدی نے حضرتؑ کے کربلا سے شام تک کے کردار کو نہایت مؤثر انداز میں بیان کیا۔

حضرتِ زینب کبریٰ کا کردار انسانیت کے لیے مشعلِ راہ، محترمہ فضہ عزیزہ

انہوں نے کہا کہ حضرتِ زینب سلام اللہ علیہا کا کردار رہتی دنیا تک کی انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ بابرکت محفل اختتام پذیر ہوئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha