بدھ 17 ستمبر 2025 - 11:23
دارالقرآن مرکزی زینبیہ کے تحت خمینی ٹاور کرگل میں جشنِ صادقین (ع) کا اہتمام

حوزہ/ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ ٹاور میں دارالقرآن مرکزی زینبیہ (IKMT KGL) کے زیرِ اہتمام "جشنِ صادقین" کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ادارے کی اساتذہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ ٹاور میں دارالقرآن مرکزی زینبیہ (IKMT KGL) کے زیرِ اہتمام "جشنِ صادقین" کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ادارے کی اساتذہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دارالقرآن مرکزی زینبیہ کے تحت خمینی ٹاور کرگل میں جشنِ صادقین (ع) کا اہتمام

کلاس صادقین کی طالبات نے اجتماعی تلاوتِ قرآنِ پاک سے تقریب کا آغاز کیا؛ کلاس سلیمانی نے نعت پیش کی، جبکہ کلاس شهيــدہ بنت الہدیٰ نے منقبت پیش کی اور زہراء بتول (کلاس ناصرین) نے اسلامی معلومات کے سوالات پیش کیے۔

دارالقرآن مرکزی زینبیہ کے تحت خمینی ٹاور کرگل میں جشنِ صادقین (ع) کا اہتمام

زینب کبریٰ (کلاس ناصرین) نے عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پر پراثر تقریر پیش کی، جبکہ بلقیس (کلاس صالحین) نے بلتی زبان میں قصیدہ خوانی کی۔

تقریب کے اختتام پر پرنسپل محترمہ زہراء یوسفی نے اختتامی کلمات ادا کیے۔

دارالقرآن مرکزی زینبیہ کے تحت خمینی ٹاور کرگل میں جشنِ صادقین (ع) کا اہتمام

تقریب کے آخر میں تمام شرکاء میں تبرکات تقسیم کیے گئے؛ یہ تقریب علمی و روحانی فیض کے حوالے سے نہایت مفید ثابت ہوئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha