اتوار 3 اگست 2025 - 14:58
علمِ دین کی روشنی گھر گھر تک پہنچانے کا عزم؛ مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ کا آنلائن کلاسوں کے انعقاد کا اعلان

حوزہ/مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ ہندوستان نے علمِ دین کی روشنی گھر گھر تک پہنچانے کے عزم سے ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں آنلائن کلاسوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ خواہشمند خواتین و طالبات رابطہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ ہندوستان نے علمِ دین کی روشنی گھر گھر تک پہنچانے کے عزم سے ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں آنلائن کلاسوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ خواہشمند خواتین و طالبات رابطہ کریں۔

علمِ دین کی روشنی گھر گھر تک پہنچانے کا عزم؛ مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ کا آنلائن کلاسوں کے انعقاد کا اعلان

مولانا عقیل رضا ترابی سربراہ مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ نے آنلائن کلاسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قال رسولُ اللہ ﷺ:"طلبُ العلمِ فریضۃٌ علی کلِّ مسلمٍ و مسلِمۃٍ. علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔

زمانے کے بدلتے تقاضے اور معاشرتی چیلنجز کے درمیان، علمِ دین وہ واحد چراغ ہے جو گھروں کو نور، دلوں کو قرار اور ذہنوں کو بصیرت بخشتا ہے۔ اسی مقصدِ مقدس کے تحت مدرسہ بنت الہدیٰ، ہریانہ نے آن لائن دینی کلاسز کے ایک بابرکت سلسلے کا آغاز کیا ہے، تاکہ علمِ اہل بیتؑ کی خوشبو ہر گھر تک پہنچے، اور ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں زمانے کے فتنوں میں اپنی دینی شناخت، شعور اور استقامت کے ساتھ نمایاں مقام حاصل کریں۔

یہ آن لائن کلاسز بالخصوص اُن طالبات اور خواتین کے لیے ترتیب دی گئی ہیں جن کی عمریں 10 سے 30 سال کے درمیان ہوں، جبکہ شادی شدہ خواتین کے لیے بھی اس میں شرکت کی مکمل سہولت دستیاب ہے۔

یہ نہایت قابلِ فخر بات ہے کہ یہ تمام تعلیم فی سبیل اللہ ہے، کسی بھی مرحلے پر کوئی فیس یا مالی بوجھ نہیں لیا جاتا، بلکہ اسے خالصتاً خلوص، خدمت اور تعلیمِ دین کی نیت سے پیش کیا جا رہا ہے۔

پیش کردہ تعلیمی موضوعات:

تفسیر و تعلیمِ قرآنِ کریم

عربی، اردو اور فارسی زبان کی تدریس

احکامِ شریعت و فقہِ جعفریہ

تاریخِ اسلام و سیرتِ معصومینؑ

اخلاقیات و تزکیۂ نفس

خواتین کے مخصوص شرعی و فقہی مسائل

مشقِ ذاکری (بیانیہ و تقریری تربیت)

یہ آن لائن نظامِ تعلیم نہ صرف علم و بصیرت فراہم کرے گا بلکہ خواتین کو کردارِ فاطمی و زینبی کا عملی پیکر بنانے میں بھی مددگار ہوگا۔

اس علمی و روحانی کلاسوں میں داخلے جاری ہیں!

داخلہ کی آخری تاریخ 14 اگست 2025 ہے۔

خواہشمند طالبات و خواتین فوراً داخلہ فارم بھر کر اس علمی کارواں میں شامل ہو سکتی ہیں۔

علمِ دین کی روشنی گھر گھر تک پہنچانے کا عزم؛ مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ کا آنلائن کلاسوں کے انعقاد کا اعلان

اب تک دس مختلف شہروں سے پچاس سے زائد طالبات داخلہ فارم جمع کروا چکی ہیں۔

ان شہروں میں شامل ہیں:

کشمیر، بارہ بنکی، دہلی، الہ آباد، جمنانگر، شاملی، پونہ، مظفر نگر، میرٹھ، سہارنپور۔

رابطہ برائے داخلہ و معلومات:

محترمہ سیدہ علی فاطمہ صاحبہ: 8708556188

محترمہ سیدہ علقمہ بتول صاحبہ: 9350856527

دفترِ مدیریت:

0184 2950255

مدرسہ بنت الہدیٰ، جو سنہ 2021ء سے خطۂ ہریانہ میں علم، کردار اور روحانیت کا علمبردار ہے، اب اپنے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے اس نورِ علم کو ان تمام گھروں تک پہنچا رہا ہے جو معرفت کے متلاشی ہیں۔

آئیں! علمِ دین سے اپنے گھر کو منور کریں اور آنے والی نسلوں کے لیے فاطمی و زینبی راستے کی رہنمائی بنیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha