۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جامعۃ المصطفی کے زیرسرپرستی مدرسہ علمیہ ثقلین قم میں نئے سال 2021ء کے داخلے جاری ہیں

حوزہ/ مدرسہ علمیہ ثقلین کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی ، داخلہ کی شرائط  اور داخلہ فارم مدرسہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے جسے خواہشمند افراد مقررہ مدت میں آن لائن پر کرسکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ/ بلا شبہ دینی مدارس ہمیشہ علوم محمد و آل محمد علیہم السلام کی ترویج اور نشر و اشاعت کے لئے بہترین وسیلہ رہے ہیں اور صدیوں سے اس فرض کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔اس بنا پر تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کی صحیح ترویج و تشہیر کیلئے مدارس کی بنیادوں کو مستحکم کرنا، بالخصوص عصر جدید میں جب کہ ہر طرف باطل افکار اور شبہات و اعتراضات کی یلغار ہے، ہماری دینی اور معاشرتی ذمہ داری ہے۔

یقیناان حالات میں ایک ایسے اسلوب کی ضرورت تھی جس کے ذریعے دینی تعلیمات کو با آسانی نئی نسل تک پہنچایا جاسکے۔انہی باتوں کے پیش نظر کچھ مخلص اور درد آشنا افراد نے عُشّ ِ آل محمدؐ قم المقدسہ، سن ۱۴۳۹ ھ میں ایک دینی مدرسہ (مدرسہ علمیہ ثقلین)کی بنیاد رکھی۔

جامعۃ المصطفی کے ماتحت چلنے والے مدرسہ علمیہ ثقلین  کو تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے اورہر سال جہاں طلاب داخلہ لیتے ہیں وہاں  اس سال 2021ء -22ءکیلئے بھی برصغیر پاک و ہند سے علم دین کی خواہش رکھنے والے طلاب کو دعوت دی جاتی ہے کہ قم کی مقدس سرزمین پر علم دین پڑھنے کی خواہش کی تکمیل کریں۔

مدرسہ علمیہ ثقلین کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی ، داخلہ کی شرائط  اور داخلہ فارم مدرسہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے جسے خواہشمند افراد مقررہ مدت میں آن لائن پر کرسکتے ہیں۔

داخلہ کی تاریخ 02 جون 2021ء سے 14 جون2021ء تک ہے۔
https://saqlainfoundation.org/urdu/

جامعۃ المصطفی کے زیرسرپرستی مدرسہ علمیہ ثقلین قم میں نئے سال 2021ء کے داخلے جاری ہیں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • ساجد حسین PK 14:02 - 2021/10/25
    0 1
    میں حوزہ علمیہ امام حسن مجتبی کراچی کے لمعتین کا طالب علم ہوں ۔ساتھ ہیں فیڈرل وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی سے B.Sکر رہاہوں ۔۔مسلک شیعہ اثنا عشری ہوں ۔ساتھ
  • امجد علی PK 19:28 - 2021/11/16
    1 0
    بسم تعالیٰ میں امجد علی وجدانی گلگت سے تعلق رکھتا ہوں الحمدللہ میں اسلام آباد جامعہ اھل بیت سے فارغ التحصیل ہوں اور اب کراچی حوزہ علمیہ امام حسن مجتبی میں زیر تعلیم کا شرف حاصل ہے اور الحمدللہ ساتھ ساتھ عصری تعلیم میں گریجویشن جاری ہے
  • علی رضا RO 18:53 - 2022/06/15
    0 0
    بسم تعالیٰ میں علی رضا جیکب آباد صوبہ سندھ سے تعلق رکہتا ہوں الحمد للہ میں انٹر کلیر کیا ہے اور ابھی A.D.S.I میں بی ای سی میں تعلیم جاری ہے
  • یاور عباس ریشی IN 12:47 - 2022/08/31
    0 0
    میں یاور عباس ریشی کشمیر سے ہوں میں نے جامعہ علمیہ امام رضا علیہ السلام میں پڑھا ہے اور می شیعہ اثنا عشری سے تعلق رکھتا ہوں
  • محمد حسین US 00:57 - 2023/02/06
    0 0
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم میں محمد حسین ہوں گلگت دنیور سے تعلق ہے اور جامعہ الرضاء اسلام آباد بہارکہو سے فارغ التحصیل ہوں اور انٹرنیٹ بی گریڈ نمبروں سے پاس کیا ہے