۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے درگاہ عیدگاہ شریف میں درگاہ کے سجادہ نشین جناب پیر نقیب الرحمان دامت برکاتہ سے تفصیلی ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس ملاقات میں گفتگو کا محور ملک میں اتحاد امت کی فضا کو بہتر بنانے، امن و سلامتی اور استحکام کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور مشائخ عظام کے کردار پر گفتگو ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران اس بات پر پرزور تاکید کی گئی کہ جہاں مذہبی رہنماؤں کے لئے مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے وہاں اس سے کئی گنا زیادہ سیاسی لیڈرشپ خاص کر وفاقی صوبائی حکومتوں اور عدلیہ میڈیا اور ملک میں تمام طبقات کے لئے اشد ضروری ہے تاکہ آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملکی حالات کو بہتری اور استحکام کی طرف لے جانے کے لئے اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا: ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے عالمی سطح پر قومی و ملی وقار میں اضافہ ہو اور عوام سکھ کا سانس لیں، نفرتیں ختم ہوں، محبت، اخوت، اتحاد و بھائی چارے کا کلچر فروغ پائے۔

قابل ذکر ہے کہ آخر میں پیر صاحب نے ملکی استحکام اور اتحاد امت کے لئے دعا بھی کرائی۔

ملک میں تمام طبقات ایسے اقدامات کریں جن سے عالمی سطح پر قومی و ملی وقار میں اضافہ ہو 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .