۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ عارف واحدی کی علامہ سید اشتياق کاظمی سے ملاقات / انتخابات میں شرکت پر خراجِ تحسین

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کے ساتھ شمالی پنجاب کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اور PP 26 سے ITP کے امیدوار علامہ سید اشتياق حسین کاظمی کی ملاقات ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کے ساتھ شمالی پنجاب کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اور PP 26 سے ITP کے امیدوار علامہ سید اشتياق حسین کاظمی کی ملاقات ہوئی جس میں مرکزی سیاسی سیل کے دونوں اراکین نے موجودہ ملکی تنظیمی اور سیاسی صورتحال پر تفصیل سے غورکیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں خصوصی طور پر 8 فروری کے انتخابات کے بارے میں تنظیمی پالیسی اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے انتخابات میں ان کی شرکت کو سراہتے ہوئے پی پی 26 حلقے کی عوام کو پیغام دیا کہ علامہ سید اشتیاق کاظمی جیسے صالح اور عوام کی خدمت کے جذبے سے لبریز امیدوار کو ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجیں تاکہ معاشرے سے فتنہ و فساد، انارکی، افتراق و انتشار اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہو اور اتحاد و وحدت اور اخوت و بھائی چارے کا ماحول فروغ پا سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .