۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
غزہ

حوزہ/ فلسطینی ذرائع نے خان یونس کے مشرق میں قابض صہیونی فوج کے ہوائی اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 20 افراد کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ ریلیف آرگنائزیشن نے آج (پیر کو) خان یونس کے مشرق میں قابض صہیونی فوج کے شدید حملوں کی اطلاع دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج صبح خان یونس کے مشرق میں فضائی اور توپخانے کے حملوں کا ایک نیا دور شروع کیا اور ساتھ ہی اس علاقے کے چار لاکھ سے زائد مکینوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔

اس دوران غزہ ریلیف آرگنائزیشن کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ان حملوں میں 20 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، شہداء میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، شہید ہونے والوں میں ایک 2 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

خان یونس کے "الناصر" اسپتال نے بھی خان یونس کے رہائشیوں سے خون کے عطیات کی درخواست کی ہے اور اس اسپتال میں بلڈ بینک کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .